نعت رسول

نعت رسول: یاد آتا ہے بہت شہر مدینہ ہم کو

نتیجہ فکر: محمد نثار نظامی مہراج گنج

اے شہنشاہ دوعالم ،شہ بطحا ہم کو
آل اطہار کا دے دیجیے صدقہ ہم کو

اپنے دربار میں آنے کی اجازت دے دیں
یاد آتا ہے بہت شہر مدینہ ہم کو

کچھ ہو خامی تو معافی کے طلبگار ہیں ہم
نعت لکھنے کا نہیں آتا سلیقہ ہم کو

اس سہارے پہ ہو قربان ہماری نسلیں
جس سہارے نے جہنم سے بچایا ہم کو

حشر کے روز یہ آقا سے کہے گی امت
نار دوزخ سے بچالیجے خدارا ہم کو

اپنی آنکھوں سے لگائیں گے بصارت کے لیے
کاش مل جائے جو پیزار کا ذرہ ہم کو

کشت افکار میں ہریالی نہیں ہے کب سے
نعت حسان کا دے دیجیے صدقہ ہم کو

ان کی ناموس پہ ہیں کٹنے کو ہردم تیار
عشق سرکار میں ہے موت گوارا ہم کو

کیا بگاڑیں گے ہمارا یہ یہودی کتے
وجہ تخلیق جہاں کا ہے سہارا ہم کو

فرقت طیبہ میں جینا ہوا دوبھر آقا
اب دکھا دیجیے وہ گنبد خضری ہم کو

طائر فکر کی پرواز بھی اونچی ہوجاے
کاش مل جائے جو لفظوں کا قبیلہ ہم کو

ازہری قبلہ پہ قرباں نہ نظامی کیوں ہو
جام الفت کا ہے بھر بھر کے پلایا ہم کو

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے