متفرقات

نعت : شاخ درشاخ عنادل کا چہکنا دیکھو

رشحات قلم : رحیم الدین خان گوہر مصباحی

آؤ گلزار مدینہ کا مہکنا دیکھو
عشق سرکار میں کلیوں کا چٹکنا دیکھو

بارشِ آب کے دیکھے ہیں نظارے تم نے
آؤ رحمت کا یہاں مینہ برسنا دیکھو

بادۂ کیف میں سرمست و مؤدب بیٹھے
شاخ در شاخ عنادل کا چہکنا دیکھو

فرط الفت میں ہمہ وقت وہ گِردِ روضہ
آؤ قدسی کا یہاں ہالہ بنانا دیکھو

خاک پائے شہ والا کو بطور سندور
مانگ میں شوق سے خورشید کا بھرنا دیکھو

ناتوانی بھی یہاں رشکِ توانائی ہے
در جاناں پہ ضعیفوں کا سنبھلنا دیکھو

عرض اتنی کہ اجل آئے تو آئے لیکن
پہلے سرکار کہیں، مجھ سے مدینہ دیکھو

کشتۂ عشق کی ہو پوری یہ حسرت جانا!!
در پہ بلوا کے لہو دل کا ٹپکنا دیکھو

مر نہ جائے کہیں یوں تجھ سے بچھڑ کر گوہر
ہجر کے دام میں اب اس کا تڑپنا دیکھو

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے