رشحات قلم : سراج احمد آرزو حبیبی
بموقع افتتاح مرکزی ادارۂ شرعیہ سرلاہی
رئیس التحریر، نمونئہ اسلاف ،خطیب البراہین،راشٹرئہ ایوارڈ یافتہ عالم ومفتی ،بین الاقوامی شہرت یافتہ ادیب وشاعر،
حضرت علامہ الحاج الشاہ المفتی،محمد عبدالغفار ثاقب صاحب قبلہ ،قاضئی دربھنگہ ادارہ شرعیہ
وقاضئی ادارہ شرعیہ ضلع سرلاہی نیپال ،حفظہ اللہ تعالی من الآفات والظلمات ،
مدح خوان نبی عاشق ہر ولی
قاضئی دین حق ثاقب القادری
جان و دل سے فدا آپ پر ہیں سبھی
قاضئی دین حق ثاقب القادری
اہل علم و ادب میں نمایاں ہے نام
آپ کی ذات ہے لائق احترام
صوفئی بے بدل آپ مردجری
قاضئی دین حق ثاقب القادری
صاحب علم و فن شان اہل سنن
آپ سے ہی ہے قائم بہار چمن
نازش فکروفن آپ ہیں سیدی
قاضئی دین حق ثاقب القادری
باغ احمد رضا کے ہیں اک باغباں
معترف ہوگیا آپ کا یہ جہاں
مثل سورج چمکتے رہیں ہر گھڑ ی
قاضئی دین حق ثاقب القادر ی
درس و تدریس کے آپ سلطان ہیں
اہل سنت کے سچے نگہبان ہیں
مرتے دم تک رہے آپ کی سروری
قاضئی دین حق ثاقب القادری
عمر خضری عطا ہو انہیں اےخدا
مجھ گنہ گار کی ہے یہی التجا
باغیان رضا پر چلائے چھری
قاضئی دین حق ثاقب القادری
یاد اسلاف ہیں،ہیں بڑے محترم
اونچا ہے ان سے ہی سنیت کا علم
جو ہیں محبوب غوث ورضاحامدی
قاضئی دین حق ثاقب القادری
علم افتاء میں ہے آپ کو دسترس
آپ قاضی بنائے گئے اس برس
آئے گی ملک و ملت میں اب بہتری
قاضئی دین حق ثاقب القاد ری
اک حبیبی نہیں لاکھوں علمائےدیں
فیض پاتے ہیں ان سےمیرےدلنشیں
شان ظاہر ہے سب پہ مرے شاہ کی
قاضئی دین حق ثاقب القادر ی