شعیب رضا

تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام

جناب قمر غنی عثمانی صدر تحریک فروغِ اسلام اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں

راقم :- قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی
9916767092

لگاتار پچھلے دو دنوں سے جناب قمر غنی عثمانی صاحب تریپورہ کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اصل اُن علاقوں میں پہنچے جہاں جانا قانونی طور پر کسی ایسے افراد کو منع تھا جو وہاں جاکر ویڈیو کلپس بناکر فیس بُک وغیرہ میں اپلوڈ کریں

اتفاقاً ان کی ٹیم فیس بُک پر ویڈیو کلپس بناکر ان کلپس کو اپلوڈ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ جس کے سبب انہیں فوراً حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لینے کے بعد جیسے ہی ہمیں خبر ملی تو آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ کے نمائندہ کی حیثیت سے ہم نے وہاں کے یس۔پی۔سیوک دے سے بات کی انہوں نے ہمیں تفصیل کے ساتھ بتایا کہ انہیں کیوں حراست میں لیا گیا ہے
پانی ساگر کے یس ۔ پی۔ سیوک دے نے ہمیں فون کے ذریعے بتایا کہ جناب قمر غنی عثمانی اور انکی ٹیم کو حراست میں لینے کے بعد ہم نے ایک نوٹس جاری کی تاکہ وہ نوٹس قبول کریں اور ہم ان کو فوراً پولیس کچہری ہی سے رہا کرکے بھیج دیں
مگر ہمارے بار بار کے اصرار پر بھی انہوں نے نوٹس قبول کرنے سے انکار ہی کرتے رہے
تو مجبوراً ہمیں اس متنازعہ جگہوں پر ویڈیو بناکر فیس بک پر اپلوڈ کرنے کے سبب یف ۔ آئی ۔ آر ۔ درج کرکے کورٹ میں سبمیٹ کرنا پڑا ہے
انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ہم ذاتی طور پر جناب قمر غنی صاحب کے یا ان کی ٹیم کے دشمن نہیں ہیں ہم نے ان کو حراست میں لینے کے بعد ہم نے بتقاضئہ انسانیت کے ہم سے جتنا ہوسکا ان کے اور انکی ٹیم کے ساتھ اچھے سلوک کے پیش آئے ہیں بلکہ ہم نے ان کو نماز وغیرہ پڑھنے کی سہولیات بھی فراہم کی ہیں اب یف ۔ آئی ۔ آر ۔ درج کرنا ہماری مجبوری تھی کئی گھنٹوں تک ان کو سمجھایا گیا مگر وہ ہماری نوٹس قبول کرنے سے انکار ہی کرتے رہے اگر وہ نوٹس قبول کرلیتے تو ہم ان کو اور ان کی ٹیم کو فوری طور پر پولیس کچہیری ہی سے رہا کرکے بھیج دیتے

راقم سے پہلے اسی ضمن میں خلیفئہ حضور تاج الشریعہ علامہ عبدالمصطفے ردولوی صاحب نے بھی تریپورہ کے اسی یس۔پی۔ سے بات کرتے ہوئے جناب قمر غنی عثمانی صاحب کے تعلق سے مکمل جانکاری لینے اور جناب قمر غنی عثمانی سے بات کروانے کا مطالبہ کیا تھا

اسی طرح بورڈ کے جنرل سکریٹری مفتی شریف الرحمن رونق مظفرپوری صاحب نے بھی تریپورہ کے یس ۔پی۔ اور کمشنر سے بہت جلد بات کرنے والے ہیں

راقم نے برائے راست آج صبح 10 بجے تریپورہ پانی شاگر کے یس ۔ پی۔ سیوک دے سے بات کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور مندرجہ بالا مذکورہ باتیں انہیں سے حاصل کی ہیں
ہم نے یس۔پی۔ سیوک دے سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ قمر غنی عثمانی ایک سنجیدہ انسان ہیں ملک کے موجودہ حالات کو لیکر فکرمند رہتے ہیں
ان کا تریپورہ کے دورے پر آنے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے نہ ملک کو فرقہ پرستوں کو حوالے کرکے خاموش بیٹھنا ہے

بلکہ ہم سنی مسلمانوں کی ہر ایک تنظیم اور ہمارے علماء و مشائخ ہمیشہ سے بلاتفریقِ مذہب و ملت ملک کے تمام باشندوں کو امن کا پیغام دیتے ہیں انسانیت کا درس دیتے ہیں

انہیں میں سے جناب قمر غنی عثمانی صاحب بھی ایک ہیں
جو ملک کے موجودہ حالات کو لیکر جگہ جگہ امن و سلامتی کا پیغام دیتے رہتے ہیں

ال کرناٹکا سنی علماء بورڈ تریپورہ کی حکومت سے یہ برزور مطالبہ کرتا ہے تریپورہ کی حکومت جناب قمر غنی عثمانی اور انکی ٹیم کو فوری طور پر رہا کرے
اور اور اگر فوری طور پر ان کی رہائی نہیں ہوتی ہے تو ملک گیر پیمانے پر ان کی اور انکے ٹیم کی رہائی کے لئے جگہ جگہ ملک گیر پیمانے پر احتجاجات درج کروانے کے لئے اپیل کیا جائیگا جس سے لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ کھڑا ہوگا تو اس کی ذمہ دار خود موجودہ حکومت ہوگی

ہماری مندرجہ بالا گفتگو کے بعد تریپورہ پانی ساگر کے یس۔پی۔ سیوک دے نے ہمیں یقین دلایا ہے
کہ بہت جلد ان کی اور ان کے ٹیم کو کورٹ میں پیش کرکے کورٹ ہی کے ذریعے رہائی دلوائی جائیگی

فقط وسلام
قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی
جوائنٹ سکریٹری آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ
بروز جمعرات 4 نومبر 2021ء

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے