فیکلٹی آف تھیولوجی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے سید شاہ سبطین حیدر میاں مارہروی کا پرتپاک استقبال

16مارچ (علی گڑھ)
ایشیا کی مشہور خانقاہ،خانقاہ عالیہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے سجادہ نشین پیر طریقت محقق عصر حضرت علامہ سید شاہ سبطین حیدر میاں قادری برکاتی زیدی مارہروی،کو عظیم قومی ورثہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی آف تھیولوجی کی جانب سے پروقار استقبالیہ وظہرانہ دیاگیا۔یہ استقبالیہ وظہرانہ حضرت صاحب سجادہ کے وسیع المشرب اخلاق وکردار اور عرس سیدی برکاتی کے موقع پر منعقد سیمینار کے علمی نظم و ضبط سے متاثر ہوکر دیاگیا۔یہ سیمینار امسال سینتالیسویں سہ روزہ عرس سیدی برکاتی منعقدہ /22/23/24رجب المرجب 1442ھ مطابق /5/6/7مارچ 2021بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار کے مبارک موقعے پردوسرے دن صبح دس بجے انجام پذیر تھا،جو دو بجے تک جاری رہا۔جس میں عصری دانش گاہوں کے نامور محققین،مقالہ نگار،دکاترہو،دانشور ان،خصوصا علیگ برادران شریک ہوئے،سیمینارمیں درجن بھرمقالے پڑھے گئے۔تمام مقالات انتہائی معیاری اور تحقیقی تھے۔بہت سے اسکالر اور علما نے زبانی طور اپنے تاثرات کااظہار کیا۔
سیمینار کا عنوان ”موجودہ عالمی بحران پرقابوپانے کے لئے اہل بیت ِاطہار کاطریقہ عمل مثالی نمونہ“تھا۔اس سیمینار میں درج ذیل شریک ہوسکے تھے۔
(۱)ڈاکٹر محمد افضل صدیقی صاحب،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(سیدالشہداامام حسین(علیہ السلام)(2)ڈاکٹرعباس صاحب،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اہل بیت اطہارکامثالی نمونہ)(3)ڈاکٹرظفر دارک قاسمی صاحب پی ڈی ایف شعبہ دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اہل بیت اطہار مورخین اسلام کی نظرمیں)(4)ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی صاحب،اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(خاتون جنت حضرت فاطمہ)(5)مفتی محمد مشتاق تجاروی صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ دینیات جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی(خاتون جنت:مثالی بنت،مثالی زوجہ،مثالی امّ)(6)جناب حیدررضازیدی صاحب،سابق پولیس انسپکٹر علی گڑھ(امیرالمومنین مولیٰ امام علی علیہ السلام)(7)ڈاکٹر وارث مظہری صاحب،اسسٹنٹ پروفیسر،جامعہ ہمدرد (حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فقہی واجتہادی بصیرت)(8)ڈاکٹر محمد احمد نعیمی صاحب،اسسٹنٹ پروفیسر،جامعہ ہمدرد(امیرالمومنین امام حسن علیہ السلام) (9)ڈاکٹرندیم اشرف صاحب،اسسٹنٹ پروفیسر،جامعہ ہمدرد(امام جعفر صادق (علیہ السلام)کی خدمات اور امت کے نام پیغام)(10)ڈاکٹر محمدعباس نیازی صاحب،سابق پرنسپل۔اے،بی،کے،ہائی اسکول، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اہل بیت اطہارکاحسن اخلاق ہردورمیں انسانیت کابہترین نمونہ عمل)(11)ڈاکٹر محمد ارشد صاحب،اسسٹنٹ شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی(تصورامامت اور حضرات اہل بیت:کشف المحجوب کی روشنی میں)(12)ڈاکٹر خورشید آفاق صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ دینیات جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی(وبائی امراض،اسلامی تعلیمات اور اطہار اہل بیت کاطرز عمل،واقعہ کربلاکے تناظرمیں)
عرس کے موقع پر شریک دکاترہ ومحققین خصوصاعلی گڑھ کا وفد بہت متاثر ہوا، اور انھوں نے یہ فیصلہ کیا کہ حضرت صاحب سجادہ کی اس وسیع القلبی کا نہ صرف اعتراف واقرار کیاجائے بلکہ ان کویونیورسٹی بلاکر فیکلٹی آف تھیولوجی کی جانب سے شایان شان استقبالیہ بھی دیا جائے، چنانچہ فیکلٹی آف تھیولوجی میں صبح گیارہ بجے پروگرام رکھا گیا۔جو قت پر شروع ہوکرساڑھے بارہ بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ استقبالیہ ان حضرات کی طرف سے حضرت صاحب سجادہ کی فیاضی ودریادلی اور اخلاق عالیہ کے اعتراف کے لیے اظہار تشکر کی ایک مبارک تقریب تھی۔اس پروگرام کی اہمیت کااندازہ شرکائے اجلاس کی فہرست سے آسانی سے لگا یا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر پروفیسر سعود عالم قاسمی،ڈین فیکلٹی آف اسلامک تھیولوجی۔ڈاکٹر پروفیسر مجیب رضا نقوی چیرمین شعبہ دینیات (شیعہ)ڈاکٹر پروفیسر مفتی زاہد علی خان شعبہ دینیات (شیعہ)ڈاکٹر محمدراشد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ دینیات (سنی)ڈاکٹر ہادی رضا اسسٹنٹ پرفیسرشعبہ دینیات(شیعہ)ڈاکٹر ندیم اشرف اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ دینیات (سی)ڈاکٹر محبوب الرحمن ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ دینیات (سنی)ڈاکٹر پروفیسرریحان قاسمی شعبہ دینیات (سنی)ڈاکٹر سہیل احمد قاسمی ریسر چ اسکالر،ڈاکٹر محمد اسماعیل اصلاحی ریسرچ اسکالر، ڈاکٹر محمد عرفان عالم ریسرچ اسکالر،ڈاکٹر عبدالسلام ریزرچ اسکالر،محمد عبید رضا ریسرچ اسکالر،محمد سلیم ریسرچ اسکالر،ڈاکٹر قمرالاسلام ریسرچ اسکالر(عربک ڈاپارٹمنٹ)ڈاکٹرنوشاد چشتی علیگ (ماسٹراسلامک تھیولوجی)۔مولانامقبول احمد سالک مصباحیبانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب ادلین بختیار کاکی، ان کے علاوہ بھی بہت سا غیرتدریسی عملہ بھی موجود تھا۔میڈیا کوریج کے لیے دہلی سے سید اداب رضوی،مختار اشرف،موجود تھے۔جنھوں نے معزز مہمانوں اور حضرت صاحب سجادہ سے انٹر ویوز کیے۔وفد نے خصوصیت کے ساتھ مولونا آزاد لائبریری،قرآنک سینٹر اور سرسید میوزیم کادورہ کیا،اور اس کی خصوصیات سے آگاہی حاصل کی۔یونیورسٹی کی ترقیاتی رفتار اور نظم وضبط پر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیا۔

About ہماری آواز

Check Also

امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں

جشنِ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شیخ نعمان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے