چتیابازار (سدھارتھ نگر) ہماری آواز (شاہ عالم رضوی)
مذہب اسلام اور مسلک اہل سنت کی حقانیت کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ دل میں جب عشق رسالت انگڑائیاں لیتی ہیں تو بھٹکے ہوئے انسان کبھی بھی صراط مستقیم پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ کچھ یہی ہوا موضع کنکٹی پوسٹ چتیا بازار کے لوگوں کو، سالوں سے بھٹکے ہوئے دلوں میں جب عشق رسول کے شرارے اٹھے اور ان کی بہترین رہنمائی کی گئی تو انھوں نے حق وصداقت کا علم تھامتے ہوئے صراط مستقیم کے راہی بن گئے۔
سدھارتھ نگر کے چتیابازار حلقہ میں کنکٹی نامی گاؤں میں کل شام 30 افراد نے مشہور زمانہ خطیب حضرت مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی کی تحریک ورہنمائی پر بدمذہبیت چھوڑ کر توبہ واستغفار کیا اور کلمہ پڑھ کرمسلک اہل سنت والجماعت میں شامل ہوئے۔
جشن عید میلادالنبی کا اہتمام بھی
توبہ کرنے کے ساتھ ہی ان حضرات نے جشن عیدمیلادالنبی کا اہتمام کیا ۔ جس کا آغاز قرآن مقدس کی تلاوت سےحافظ وقاری نورالدین نور فیضی نے کیا، نعت خوان رسول اکرم مولانا نظام الدین فیضی اور مداح مصطفیٰ حضرت مولانا محمد عرف نوری صاحبان نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد خطیب ہندستان ماہر تقابل ادیان حضرت مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی نے خطاب فرماتے ہوئے مسلک اہل سنت کی بنیادی امور پر مدلل گفتگو فرمائی۔ دوران خطاب آپ نے میلادمصطفیٰ، درود وسلام، ایصال ثواب وغیرہ مسائل پر روشنی ڈالی۔ اخیر میں بدمذہیب چھوڑ مسلک اہل سنت کا دامن تھامنے والے مرد وخواتین نے آپ کے ہاتھ پر علی الاعلان توبہ کرتے ہوئے کلمہ پڑھا جس کے بعد صلوۃ وسلام پڑھا گیا اور ان حضرات کی مسلک اہل سنت پر ثابت قدمی کی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر حضرت مولانا شریف اللہ صاحب(بنکٹا) مولانا بشیر صاحب(بنکٹا) مولاناعبدالرشید صاحب(بنکٹا) حضرت مولانا افسر رضا صاحب(مڑلا) مولانا علی حسن اشرفی(دسیا) قاری محمدکلیم (چتیا) شریک محفل رہے۔
ملک وبیرون ملک کے علما ودانش وران نے پیش کی مبارک باد
ان حضرات کے تائب ہونے کی خبر جوں ہی عام ہوئی ملک وبیرون ملک سے علماے کرام اور دانش واران عظام کے تہنیتی و تاثراتی پیغامات ملنے شروع ہوگئے؛ علماے کرام نے فرمایا کہ ایک دو افراد نہیں بلکہ تیسوں افراد کا یوں مجمع عام میں علیٰ الاعلان بدمذہبیت سے تائب ہونا واقعی خوش آئند اور قابل مبارک باد ہے، یقیناً اس میں کئی علماے کرام کی محنتیں شامل ہوں گی مگر سردست خطیب دوراں حضرت مولانا صاحب علی چترویدی صاحب قبلہ دام برکاتہ اور مولانا محمد عرف نوری فیضی کی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں۔
ماشاءاللہ، سبحان اللہ
مولیٰ تعالی ثبات بخشے۔ آمین