نئی دہلی: 3اپریل، ہماری آواز(محمد طیب رضا)
دارالعلوم قادریہ رضویہ ای بلاک چوک گلی نمبر ۳کھجوری میں تحفظ ناموس رسالت و عظمت قرآن کانفر
نس کاانعقاد کیا گیا۔جس کی سر پر ستی مو لا نا محمداشفاق نوری میاں جا نی ،صدا رت حافظ محمد گلزار چشتی اور نظامت سید قیصر خا لد فر دوسی نے کی۔پروگرام کا آغاز قاری محمد رفیع کی تلا وت اور حا فظ محمد ارشد چشتی ،حافظ محمد طا لب ،قاری ابصار اور طاہر حسین اشرفی کی نعت پاک سے ہوا۔اس مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے مفتی منظم علی ازہری بدا یو نی نے کہا کہ اللہ کے نزدیک دنیا میں سب سے افضل وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو سب سے پہلے اپنے بچوں کو قرآنی تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے اور پھر عصری تعلیم کی بنیاد پر ڈاکٹر ، وکیل، انجینئر،ٹیچر بنائیں،پروفیشنل کرائیںاسلا می تعلیم و دیگر کورسزکے ذریعہ ملک و قوم کی خدمت کرنے سے ہی ملک و قوم کی ترقی ہو سکتی ہے۔ موجودہ حالات مسلمانوں کے لئے آزمائشی حالات ہیں جن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کو اللہ اور رسولؐ کے بتائے ہوئے راستہ کو اپنا کر ہی موجودہ حالات کا مقابلہ کریں نیز اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ بھی کریں ۔مفتی محمد شہزاد بریلوی نے کہا کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی حدیث مبارکہ صاف طور پر یہ اعلان کرتی ہے کہ اعمال کا دارو مدار نیت پرہے تو انسان کو چاہئے کہ سب سے پہلے اپنی نیت درست کرے اگر نیت درست ہوگئی تو اس بات کی ضمانت دی جاسکتی ہے کہ پھر اعمال بھی درست ہونگے جس کے بعد اللہ کی وہ تمام نعمتیں جس کا وعدہ اس نے اک مومن کے لئے کیا ہے عطا کی جائیں گی۔تمام پریشانیاں ،مصائب ،دقتیں خود بخود ختم ہوجائیں گی اسلام اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا خواب دیکھنے والے اپنے مقصد میں پوری طرح ناکام ہوجائیں گے اور نہ چاہتے ہوئے بھی دامن اسلا م میں پناہ لینے پر مجبور ہوں گے مگر افسوس کہ آج کا مسلمان اعمال صالحہ کی بنیاد نیت کو مشکوک بنا چکا ہے جس کے باعث ہر آنے والی صبح ان کومصائب وآلام کی کہانی سناتی ہے۔قائد اجلاس مو لا ناعبدالوا حد نے تمام مہما نوں و حا ضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس مو قع پر مو لا نا غلام محمد قادری،حا فظ محمد وا جد،حا فط فیروز ،مو لا نا حسین ازہری ،مو لا نا تو صیف احمد،مو لانا اسلام بر کا تی،مو لا نا صابر حسین نو ری اور قاری سید محمد سہیل بطور خاص مو جود رہے۔ اخیر میں صلاۃو سلام و دعا پر پرو گرام کا اختتام ہوا۔
کیپشن۔۔۔۔۔ما ئک پر مفتی منظم علی،سید قیصر خالد فردوسی،مولانااشفاق میاں جا نی اور مو لا نا عبد الواحد و دیگر