ہم تحفظ ناموس رسالت بل پاس کروانے کیلیے پورے ملک کا دورہ کریں گے: الحاج سعید نوری
جودھپور ۔5 دسمبر 2021 محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی وجنرل سکریٹری ٹی این آر بورڈ۔ تحفظ ناموس رسالت بل کے تعلق سےاپنے وفد کیساتھ یوپی دھلی راجستھان کے دورے پہ نکلے ہوئے ہیں آج جب آپ راجستھان کے تاریخی شہر جودھپور پہونچے تو آپ کا زبردست طریقے سے استقبال کیا گیا اس کے بعد مجاہد سنیت حضرت مولانا مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب کی صدارت میں ایک شاندار کانفرنس ہوئی جس میں محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی خصوصی شرکت ہوئی کانفرنس ہال عاشقان رسول سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا قاید ملت حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اپنے جذبات سے لبریز خطاب کو پیش کیا اور فرمایا کہ تحفظ ناموس رسالت تحریک کو مرتے دم تک جاری رکھیں گے اس کے علاوہ ہمارے لئے کوئی بھی کام اہم نہیں ہے آپ نے مزید کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ آیے دن امن کے دشمن ملک کی فضا کو مکدر کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرتے جارہے ہیں اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ایسی صورت میں ہمارا جینا بے کار ہے واضح رہے کہ حضرت سعید نوری صاحب اس وقت ملکی سطح پر تحفظ ناموس رسالت بل کے تعلق سے نکلے ہوئے ہیں جہاں جہاں آپ پہونچ رہے ہیں آپ کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں بچے نوجوان بوڑھے سبھی کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں اور بڑی گرم جوشی کیساتھ رضااکیڈمی اور تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی شاخیں قائم کرنے کی درخواست بھی دے رہے ہیں جس پر قائد ملت اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ اپنے اپنے علاقے میں شاخیں قائم کریں ہم اس کی اجازت دیتے ہیں نوری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ دورہ اسی غرض سے ہے کہ ملک کی صوبائی حکومتوں کیساتھ مرکزی حکومت تحفظ ناموس رسالت بل کو جلد سے جلد پاس کرے اس پر عاشقان رسول نے اپنی تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم کو جب جب آواز دیں گے ہم حاضر رہیں گے کیونکہ ہمارے لئے یہ مسئلہ بہت ہی اہم ہے یہ بھی یاد رہے کہ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے جودھپور کی تاریخی کانفرنس میں پُر جوش انداز میں فرمایا وہ مومن ہوہی نہیں سکتا جس کے سامنے اس کے نبی کی شان میں گستاخی ہو اور وہ خاموشی کے ساتھ آگے بڑھ جائے اصل مومن وہی ہے جو اپنے نبی کی ناموس کی خاطر اپنی جان کی بازی لگا دے۔اس موقع پر رضااکیڈمی کے ترجمان مولانا محمد عباس رضوی نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا سب نبی کیلئے ہے ہم اپنے نبی کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے چاہے ہمیں اپنی جانیں قربان کرنی پڑے۔مفتی خالد ایوب مصباحی نے کہا کہ آج بہت خوش ہیں کہ ہمارے شہر جودھپور میں محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب تشریف لائے انہیں دیکھ کر اکابرین کی یاد تازہ ہورہی ہے ہم بہت ہی وثوق کے ساتھ یہ کہ سکتے ہیں ملک کے دونوں ایوانوں اور ریاست کی صوبایی حکومتوں میں بہت تحفظ ناموس رسالت بل پاس ہوگا جودھپور راجھستان کے اس عظيم الشان تحفظِ ناموسِ رسالت,, کانفرنس سے حکومت ہند سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مرتد وسیم رضوی کو گرفتار کرکے دیش دروہی کا مقدمہ چلایا جائے اور اس کی توہین آمیز ناپاک کتاب کو ضبط کرکے اس کو بینڈ کيا جاے پورے مجمع سے بیک وقت لبیک یارسـول اللہ کی صداییں گونج اٹھی تمام عاشقان رسول نے اس بات کی تایید کى اور پرجوش انداز میں کہا کہ وسیم رضوء شیطان دیش دروہی ہے ملک میں نفرت پھیلاکر دیش میں آگ لگانا چاہتا ہے اسے پھانسی کء سزا ہونی چاہیے ڈاکٹر اخلاق عثمانی نے نوجوان نسلوں کو سوشیل میڈیا پر کس طرح توہین رسالت پر قابو پایا جاسکتا ہے اس پر بہت معلوماتی خطاب فرمایا اس موقع پر جودھپور کے کثیر تعداد میں علماے اہلسنت نے شرکت کی خاص کر مولانا رفیق خان اشرفی مولانا ساجد حیسن رضوی ,مولانا توحید مصباحی حافظ محمد جاوید, مولانا جمشید خان قادری ,مولانا انظار اشرفی , مولانا محمد حسین اشرفی ,مولانا عبدالحق فیضانی مولانا معین مصباحی ,مولانا محمد قاسم اشفاقی مولانا محمد مدنی فاروقی مولانا محمد زید اشرفی محمد فرقان برکاتی , محمد اشتیاق عطاری ,محمد اکرم رضوی ,محمد اعجاز اویسی کے علاوہ شہر جودھپور کے معززین نے شرکت فرمائی