بلگرام/ہردوئی: ہماری آواز، 22دسمبر// زرعی قوانین کالعدم کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر کسانوں کی تحریک جاری ہے، وہیں مرکزی حکومت کسی بھی طرح کسانوں کے مطالبات تسلیم کو تیار نہیں ہے یہ باتیں بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی سیکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے یہاں جاری ایک بیان میں کہیں۔مسٹر چودھری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کسانوں کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے مرکزی حکومت اور اس کے گماشتے اس تحریک کو ناکام بنانے پر آمادہ ہیں، انہوں نے کہا پولیس کے ذریعے کسانوں پر مظالم اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش ناانصافی پر مبنی ہے ، انہوں نے بتایا کسان تحریک کے دوران اب تک تقریباً 35 کسان جاں بحق ہو چکے ہیں ، اس کے باوجود اب تک کسانوں کے مسائل حل کرنے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ مسٹر چودھری نے فوت ہونے والے کسانوں کو مناسب معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ مضامین
ویلما روڈولف : ایک معذور لڑکی جس نے تاریخ رقم کی!
تحریر: نقی احمد ندویریاض، سعودی عرب جب آپ ایک سمت اور ایک جہت میں چلتے ہیں تو چاہے آپ آہستہ چلیں، مگر ایک نہ ایک دن آپ اپنی منزل پرضرور پہنچ جائیں گے۔ آپ نے کبھی کسی ایسی ٹرین یا پلین کا ٹکٹ لیا ہے جس کے بارے میں آپ پتہ نہیں کہ وہ کہاں […]
حیدرآباد: جامع مسجد نیو گرین سٹی کالونی کتہ پیٹ کا افتتاح
حیدرآباد: 25 مارچ (راست) روئے زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے مقدس وپاکیزہ جگہ مسجدیں ہیں جسے اللہ نے اسلام کا شعار کہا اور اس کی تعظیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسجد ہی سے ہدایت کا نور پھیلا اور دعوت دین کی صبح طلوع ہوئی ہے، یہی وہ مقام ہے جہاں مومن کو […]
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
از قلم : محمد شوقین نواز شوق فریدی جان رحمت شان وحدت مصطفیٰپیکر انوار قدرت مصطفیٰ رب اکبر کی قسم ہیں لاجوابآپ کے اطوار و عادت مصطفٰی اس سے راضی ہے خدائے دوجہاںجس کو ہے تم سے محبت مصطفیٰ انبیاء کو بخشی ہے اللہ نےآپ کے صدقے نبوت مصطفیٰ ہے یہ حسرت مرتے دم میں […]
