حالات کا جائزہ لے کر تحریک فروغ اسلام گستاخوں اور دنگائیوں کے خلاف لڑے گی قانونی لڑائی: قمر غنی عثمانی
دہلی: یکم نومبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
گزشتہ 21 اکتوبر سے لے کر اب تک وشو ہندو پریشد ، بجرنگ دل ، اور دوسری دہشت گرد تنظیموں نے تریبورہ کے نہتھے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا جو پہاڑ توڑا ہے اسے پوری دنیا نے دیکھا، تقریباً پندرہ مساجد پر حملہ، چند مساجد کی شہادت، مسلم عورتوں کی آبرو ریزی کی کوشش، جلوس نکال کر پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخیاں،مسلمانوں کے گھروں و دوکانوں پر حملے و آگذنی کا بھگوا آتنکیوں نے جو گھناؤنا بازار گرم کیا ہے وہ سب نا قابل برداشت ہے، اب مجرمین کو اس کا حساب دینا ہی ہوگا۔
واضح رہے حادثے کے دن سے ہی تحریک فروغ اسلام کے ذمہ داران بیچین و مضطرب تھے،بانئ تحریک حضرت پیر قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب نے 29 اکتوبر کو ملک کے علماء،مشائخ و تنظیموں کے ذمہ داران سے ایک لیٹر کے ذریعہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے اقدامات کی گزارش کی تھی، الحمدللہ کچھ حضرات نے آوازیں اٹھائ بھی ہیں جن میں مرکز اہلسنت بریلی شریف کی معروف تنظیم جماعت رضائے مصطفے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر تریپورہ فساد کے مجرمین کو سزا نہ دی گئ تو ملک بھر میں ہم سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے، بہت سے علما و مشائخ نے کال اور میسیج کے ذریعے تحریک فروغ اسلام کے ذمہ داران کو یقین دلایا ہے کہ وہ تحریک کے ہر اقدام میں ساتھ ہیں۔ بانئ تحریک اس وقت جھارکھنڈ و بنگال کے دورے پر ہیں لہٰذا گزشتہ روز مرکزی ذمہ داران کی ایک آن لائن میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تریپورہ میں ہو رہے فساد کے تعلق سے منظم پلاننگ ہوئ، تحریک کے نیشنل سیکریٹری جناب احسان الحق رضوی صاحب نے وہاں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر ظلم ہونے کے باوجود تریپورہ پولیس آن ریکارڈ یہ بیان دے رہی ہے کہ "کچھ نہیں ہوا ہے یہ سب افواہ ہے” احسان صاحب نے کہا یہ بہت تشویشناک ہے ہمیں اس کے خلاف کھڑے ہو کر مضبوط قانونی لڑائی لڑنی ہوگی خواہ اس کے لیۓ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، تمام ذمہ داران نے اپنے مشورے پیش کئے، آخر میں یہ طۓ ہوا کہ پہلے تحریک کا ایک وفد تریپورہ کا دورہ کرے،حقائق کا جائزہ لیا جائے، متاثرین سے ملاقات کر کے اب تک کی قانونی کارروائیوں کی تفصیلات لی جائیں۔ احسان صاحب نے بتایا کہ یہ کوئی فارمیلٹی والا دورہ نہیں ہوگا بلکہ وہاں سے واپسی پر تحریک کے لیگل ایڈوائزرس بالخصوص سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ محمود پراچہ صاحب کے ساتھ ذمہ داران میٹنگ کریں گے اور پھر اقدامات کریں گے۔
درگاہ بندگی میاں، امیٹھی شریف،لکھنؤ کے نائب سجادہ نشین بانئ تحریک حضرت پیر قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب کی قیادت میں تحریک کے قومی نائب صدر حضرت قاری محمد آصف رضا برکاتی، نیشنل سیکریٹری جناب احسان الحق رضوی، و تحریک کے رکن جناب رشہان دیوکر 2 نومبر کو تریپورہ روانہ ہوں گے۔
نوٹ: حالات سے اپڈیٹ رہنے کے لئے نیچے دئیے نمبر پر اپنا نام و شہر واٹس ایپ کریں۔
رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
انچارج: ہیڈ آفس تحریک فروغ اسلام،الہند
9473962637