نعت رسول

نعت رسول: ساری عیدوں سے بڑی ہے عید میلاد النبی

نتیجہ فکر: سید اولاد رسول قدسی مصباحی
نیویارک امریکہ


ساری عیدوں سے بڑی ہے عید میلاد النبی
رب کی یہ وجہِ خوشی ہے عید میلاد النبی
اس میں ہے پیوست عشقِ سرورِ کون ومکاں
عاشقوں کی زندگی ہے عید میلاد النبی
اس حقیقت سے کوئی انکار کرسکتا نہیں
روح کی تابندگی ہے عید میلاد النبی
جب تلک ہے سانس باقی ہم مناتے جائیں گے
دل میں یوں رچ بس گئی ہے عید میلاد النبی
کون ہے کس میں ہے طاقت اس سے برگشتہ کرے
قلب میں گھر کرگئی ہے عید میلاد النبی
منکروں کو کیا پتہ اس میں ہیں کتنی برکتیں
فیض کی جلوہ گری ہے عید میلاد النبی
چشمِ بینا ہو تو دیکھو کیسے رب کی رحمتیں
دوجہاں میں بانٹتی ہے عید میلاد النبی
جب کوئی چھیڑے تو کہنا اس بےخوف وخطر
ہاں مری دیوانگی ہے عید میلاد النبی
تم رہو ابلیس کے ہمراہ دردوغم میں چور
ہم کو بےخود کررہی ہے عید میلاد النبی
جب کوئی مانگے دلیل اس کی تو قدسیؔ برملا
کہہ دو سنت ہے خدا کی عید میلاد النبی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے