شعیب رضا

دارالعلوم محبوب یزدانی، بسکھاری میں سالانہ جلسہ و تقسیم اسناد

امبیڈکرنگر: 31 اکتوبر، ہماری آواز

جانشین مخدوم ثانی، حضور خطیب الاسلام، پیر طریقت رہبر راہ شریعت، اشرف الخطباء، حضرت علامہ سید شاہ کمیل اشرف اشرفی جیلانی قدس سرہ العزیز کےقائم کردہ عظیم دینی تعلیمی قلعہ دارالعلوم محبوب یزدانی واقع قصبہ بسکھاری شریف ضلع امبیڈ کر نگر یوپی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد انتہائی سادگی کے ساتھ دارالعلوم کے وسیع وعریض صحن میں منعقد ہوا، جس میں خطیب خصوصی کی حیثیت سے شہزادہ حافظ ملت یعنی عزیز ملت حضرت علامہ شاہ عبدالحفیظ صاحب قبلہ سربراہ اعلی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ شریک ہوئے، انھوں نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ کا مقام ومرتبہ کسی بھی بشر کے فہم وادراک سے بلند تر ہے، ان کی عظمتوں کے سکے عرش وفرش پر یکساں چلتے ہیں، موصوف نے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت پر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیااورکہا کہ حضور خطیب الاسلام کا رشتہ محبت حضور حافظ ملت اور الجامعۃ الاشرفیہ سے بہت گہرا اور مستحکم تھا، حافظ ملت ان سے بے پناہ محبت فرماتے تھے، حضرت خطیب الاسلام نے اس محبت کا قرض اور فرض زندگی بھر اداکیا، نعت خوان رسول شاعر اسلام حضرت اسلم وارثی نے اپنے خوبصورت کلام اور شیرین آواز سے سامعین کو مسحور کردیا، تقسیم اسناد کا پرکیف مرحلہ حضور خطیب الاسلام کے برادر اصغر حضرت سیدحسین اشرف اشرفی جیلانی کے مقدس ہاتھوں سے طےہوا۔ دارالعلوم کے سربراہ اعلی جانشین مخدوم ثانی پیر طریقت حضرت سید شاہ احمد اشرف اشرفی جیلانی اجلاس کی صدارت فرمارہے تھے، جو الجامعۃ الاشرفیہ کے قابل فرزندوں میں سے ایک ہیں، جن کے نام کے ساتھ مصباحی کا لاحقہ لگا ہوا ہے، اپنے والد گرامی کی طرح حضرت سیداحمد اشرف بھی الجامعۃ الاشرفیہ سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں، اور ہر ہر موڑ پر اشرفیہ کواپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،پروگرام کی نظامت دارالعلوم محبوب یزدانی کے لائق فائق پرنسپل مولا نا صدیق مصباحی نے فرمائی، ان کے منتخب جملوں اور چیدہ چیدہ اشعار نے ماحول کو مشکبار بنادیا۔
دیگر شرکا میں فقیر راقم السطور مقبول احمد سالک مصباحی، بانی و مہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اور مولانا عبدالوہاب اشرفی، اور دارالعلوم کے تمام طلبہ واساتذہ قابل ذکر ہیں۔ صلاۃ وسلام اور دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
منجانب
(مولانا) مقبول احمد سالک مصباحی،(بانی ومہتمم)اور جملہ طلبہ واساتذہ و اراکین کمیٹی
جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،210۔بی،بلاک،گلی نمبر۔۸،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔110076

Maqbool Ahmad Salik Misbahi,
Founder and admini strator of,
Jmaia Khwaja Qutbuddin Bkhtiyar Kaki,
210-b,block,street no-8,Mdanpur Khadar extension,Srita Vihar,New Delhi-110076
Mob.8585962791,
Email:salikmisbahi.92@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے