میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 2 جنوری// جماعتِ اسلامی کی میراروڈ شاخ نے پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم ) کے مالی تعاون سے سولہ یتیم بچوں سمیت اٹھارہ یتیم بچوں میں اسکول فیس کے چیک کی تقسیم کی ۔ پی ایس ایف پروفیشنل مسلم نوجوانوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔ اسکول فیس کے لئے چیک تقسیم کرنے کی یہ دوسری قسط تھی ۔ پہلی قسط پہلے ششماہی میں تقسیم کی گئی تھی ۔ چھ ہزار روپئے کے اٹھارہ چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پی ایس ایف کے نمائندے جناب مدثر صاحب نے طلبہ کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایف کی یہ کوشش اس لئے ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے اس لئے یتیم اور دوسرے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لئے یہ چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سرپرست اپنے بچوں کا تعلیمی معیار بلند کرنے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پالگھر ضلع کے ناظمِ ضلع جناب باقر علی صاحب نے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں بچوں کی صحیح تربیت پر بھی دھیان دینا چاہئے ۔ واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی میراروڈ سال بھر میں پینتیس یتیم بچوں کی اسکول فیس کے لئے کوشش کرتی ہے ۔اپنے مقامی بیت المال سے جو ہوسکے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری غیر سرکاری تنظیموں،مثلاً پی ایس ایف ممبئی, ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی اور مقامی اہلِ خیر حضرات کا تعاون حاصل کرتی ہے ۔
متعلقہ مضامین
جامعہ حبیبیہ کو بچائیں !!
ازقلم: غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی مجاہد ملت علامہ حبیب الرحمن علیہ الرحمہ رئیس اعظم اڑیسہ کا قائم کردہ ادارہ جامعہ حبیبیہ الہ آباد اس وقت بے حد نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ذرا سی تاخیر یا سستی ہوئی تو ڈیڑھ بیگھہ زمین پر پھیلی ہوئی تین منزل کی پر شکوہ عمارت بلڈوز کر دی جائے […]
نئی تعلیمی پالیسی سب کے لیے یکساں مفید: مرکزی وزیر تعلیم
ہماری آواز دہلینئی دہلی ، 11 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کے ہر طبقے ، ہر علاقے ، ہر طالب علموں اور ہر کونے کو یکساں اور جامع تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ وجود میں آئی ہے ڈاکٹر نشنک […]
بہار کی یونیورسٹیوں کے گیسٹ فیکلٹی: ارباب اختیار کی بے توجہی کے شکار
از قلم: ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی، پٹنہرابطہ نمبر 9350365055 عمومی طور پر سرکاری او رغیرسرکاری تعلیمی ادارے اس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوںکو جاری رکھنے کے لئے کچھ افراد کو بطور گیسٹ ٹیچر کے بحال کریں ادھر بے روزگاری کی مار جھیل رہے تعلیم یافتہ افراد بھی اس فراق میں […]




