ازقلم: فرید عالم اشرفی
جب چلے خامہ تو بادل نور برسایا کریں
تاکہ مصرع نعت کا اس خاکہ کو سجدہ کریں
میری قسمت کا ستارہ ہوگا روشن اس جہاں
جب کرم چشم عنایت بس شہ طیبہ کریں
راہ حق پہ مومنو کو چلنے کی توفیق ہو
مصطفٰی کا تذکرہ اچھا کریں ہر جا کریں
مصطفی کے چاہنے والوں میں میرا نام ہے
نجدیوں کی کیا ہے وقعت کہ مجھے رسوا کریں
ہو رضائے رب تعالٰی جب پڑھوں نعتِ نبی
اپنی مدحت کا ہنر ایسا عطا آقا کریں
ہو مقدر میں کبھی لکھا ہوا طیبہ نگر
خاک طیبہ کو فریدی بھی کبھی چوما کریں