نعت رسول

نعت رسول: حضور! آپ کی فرقت رلائے جاتی ہے

نتیجۂ فکر: عبدالمبین حاتمؔ فیضی، مہراج گنج

حضور ! آپ کی فرقت رلائے جاتی ہے
حضور ! وصل کی چاہت ستائے جاتی ہے

حضور ! جب غم ہستی سےمیں بلکتا ہوں
حضور ! آپ کی الفت ہنسائے جاتی ہے

حضور ! اب تو مجھے آپ کی زیارت ہو
حضور ! دید کی حسرت تپائے جاتی ہے

حضور ! آپ کی زلف ِ دوتا کا کیا کہنا
دل و دماغ کو جنت بنائے جاتی ہے

حضور ! اب توکرم کی نظرکریں مجھ پر
غموں کے بحر میں خلقت ڈُبائے جاتی ہے

حضور ! آپ کے چہرے کی وہ چمک! اللہ
شب سیاہ کی ظلمت مٹائے جاتی ہے

حضور ! لوگ بھلا کیا گرائیں حؔاتم کو
اسے تو آپ کی رحمت اٹھائے جاتی ہے

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے