بھاگل پور: ہماری آواز(نمائندہ)9جنوری// مفکراسلام حضرت مولانا سید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم امیر شریعت بہار , اڈیشہ وجھارکھنڈکی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کاایک وفد دعوتی واصلاحی دورےپر گذشتہ کئ دنوں سے مسلسل مسلم آبادیوں میں مصروف عمل ہے چناں چہ اس مؤقر وفدکےعلماءنے حسب ترتیب آج بادےلوگائیں ,سلیم پور اورسمریامیں پہنچ کر ہزاروں مسلمانوں سے بنیادی دینی تعلیم ,اعلیٰ عصری تعلیم, اسلامی تہذیب, مکارم اخلاق, دین کےاجتماعی نظام, بین المسالک اتحاد واتفاق, اصلاح معاشرہ اور حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی ترجیحات جیسے اہم عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کرکے مسلم عوام وخواص کی رہنمائی کی دوسری جانب قائدوفدمفتی سہیل اختر قاسمی نائب قاضئ شریعت امارت شرعیہ نے مسلم نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے ان کے تابناک ماضی کاتذکرہ کیا اور انہیں ایک زندہ قوم کا سرمایہ اور ملک کامستقبل بتایا اور اس ضمن میں ان کے کرنے کے کاموں کی جانب متوجہ کیاامارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نےامت مسلمہ کی دینی وانسا نی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئےریاستی , ملکی وعالمی تناظر میں ان کے من جانب اللہ عائد کردہ جواہم فرائض تھےان کی عدم انجام دہی کے تباہ کن نتائج سےملت کو آگاہ کیا اور ملت کے ہر فرد کی جو اسلامی ذمہ داریاں ہیں ان کی ادائیگی کی جانب عام مسلمانوں کو متوجہ کیااورامارت کےان عظیم کارناموں کوعوام کےسامنے رکھا جن سے ملت کی زندگی اس ملک میں روشن ہے قاضئ شریعت بھاگل پور وبانکا مفتی خور شید انور قاسمی نے دارالقضاء امارت شرعیہ کے سوسالہ کارناموں کاتعارف کرایااورخواتین اسلام کی خاندانی ذمہ داریاں بتائیں مفتی مجیب الرحمن قاسمی معاون قاضئ شریعت نے امارت شرعیہ کی خدمات کا مکمل تعارف کرایا مولانا منعام الدین قاسمی ومولانا قاسم صاحب نے انتظامی امور کو بحسن وخوبی انجام دیامقامی علماء کرام نے دل کھول کر امارت شرعیہ کے اس وفدکااستقبال کیا بیت المال کے استحکام میں بھی عوام کےتعاونسے ان کی بڑی قربانیاں شامل رہیں اخیر میں قائد محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا
متعلقہ مضامین
قومی پرچم اور یوم جمہوریہ کی توہین بدبختانہ اور افسوس ناک: کووند
ہماری آواز/نئی دہلی، 29 جنوری (پریس ریلیز) صدر رام ناتھ کووند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران تاریخی لال قلعے میں توڑ پھوڑاور قومی پرچم کی توہین کو بدبختانہ قراردیا ہے۔مسٹر کووند نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست سے خطاب […]
لکھنؤ: غیر قانونی زمین پر پلاٹنگ کرنے کی کوشش، انتظامیہ نے کی کارروائی، لیا اپنے قبضہ میں
لکھنؤ: ہماری آواز/ 30دسمبر(نامہ نگار)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بدھ کو سروجنی نگر تحصیل کے سرسواں و صدر تحصیل کی ملیسے مئو سرحد پر گومتی ندی کنارے بلڈروں کے ذریعہ غیر قانونی قبضہ والی 90ایکڑ زمین کو خالی کرا کر اس قیمتی زمین کو اپنے قبضے میں لینے کی کاروائی کی گئی۔ملی جانکاری کے مطابق […]
نعت:در مصطفے کی ملی نوکری ہے
ازقلم : محمد رمضان امجدی نبی کی اجازت جسے مل گئی ہےمدینے میں اس کی ہوئی حاضری ہے مقدر پہ نازاں ہے اپنے جسے بھیدر مصطفی کی ملی نوکری ہے جو پہنچا ہے طیبہ مچلتے مچلتےاسے زندگی کی ملی چاشنی ہے بلالیں شہ دیں مجھے پھر سے طیبہمرے دل کی خواہش یہی آخری ہے ہزاروں […]
