فرخ آباد (یاسر عبدالقیوم قاسمی) فتح گڑھ گاڑی خانہ کی مداری والی مسجد میں کل 14 جنوری جمعرات کے روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں علماء وائمہ مساجد و شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو خیر امت کے مقام پر فائز کیا، اس لئے حقیقی مسلمان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، جمعیتہ علماء ہند اس ملک میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے جدو جہد کرنے کی دعوت دیتی ہے، ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے جمعیتہ علماء ہند کی خدمات اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ہر مشکل وقت میں عزم و ہمت کے ساتھ ملک وملت کی خدمت کی، اور آج بھی ملی وملکی خدمات کی انجام دہی میں پوری تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا آپ حضرات قابل مبارکباد ہیں جو اس جماعت کے پرچم بردار بننے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا 13فروری تک ممبر سازی کی مہم جاری رہے گی، کوشش کریں کہ ہر عاقل بالغ مرد وعورت جمعیتہ علماء ہند کا ممبر بنے، اس بعد اتفاق رائے سے مقامی شاخ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، حافظ مصاحب علی ، محمد منصور سرپرست ، مولانا محمد اسامہ قاسمی صدر، مولانا راشد قاسمی و حافظ ظہور عالم کو نائب صدور، منتخب کیا گیا ، جنرل سکریٹری حافظ محمد طیب ، وسکریٹری حافظ محمد سلمان ،حافظ محمد محسن، حافظ عمران، عمران ہاتھی خانہ، خزانچی مولانا محمد راشد ثاقبی، میڈیا انچارج منہاج ولی منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد ارشاد، ذوالفقار ، مولانا محمد عقیل قاسمی، قمرالدین ایڈوکیٹ، عبدالوحید لالہ وغیرہ بطور خاص موجود تھےAttachments area
متعلقہ مضامین
خواجہ غریب نواز نے کفر و ضلالت کے اندھیروں میں گم خلق خدا کو دین اسلام کا پیغام دے کر ان کے دلوں میں ایمان کا چراغ روشن کیا
غازی فاؤنڈیشن قادری وہار ،مدرسہ سیدالعلوم وزیر پور ،غریب نواز مسجد مصطفی آباد،سلطان الہند ٹرسٹ کھجوری اوررضا ایجو کیشنل مومنٹ جنتا کالونی میں جشن غریب نواز و لنگر کا اہتمام نئی دہلی: 19 فروری، ہماری آواز(محمد طیب رضا)دیار ہند پر سیّدنا خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کا یہ احسان عظیم ہے کہ انہوں […]
یوپی بلاک چیف الیکشن: لکھیم پور کھیری میں ہنگامہ، حمایتی خاتون کے کپڑے پھاڑے گئے
لکھیم پور کھیری: 9جولائی/ ہماری آواز(نامہ نگار) بلاک چیف کے انتخاب کے حوالے سے اتر پردیش میں ہلچل ہے۔ جمعرات کو نامزدگی کے دوران متعدد مقامات پر تشدد اور جھڑپوں کے واقعات ہوئے تھے۔ لیکن اس دوران ، لکھیم پور کھیری ضلع میں پسگوان بلاک کے ایس پی امیدوار ، ریتو سنگھ نے الزام لگایا […]
خواتین اسلام کی دینی وسماجی تربیت کے لیے بزمِ زہرا کی شروعات
حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ تعالٰی عنہا یکتاء روزگار اور بہت سخی تھیں: عالمہ صاحبہ علی گڑھ: 9 فروری، ہماری آواز(ضیاء الرحمن امجدی) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے خواتین اسلام کے لیے مدرسہ اصلاح معاشرہ، تعلیم آباد (وحید نگر) علی گڑھ میں حضور صلی اللہ تعالیٰ […]



