قومی ترانہ یوم آزادی و یوم جمہوریہ

یوم آزادی ہندوستاں!!!!!!

نو بہار گلستاں آزادی ہندوستاں
عہد گل امن و اماں آزادی ہندوستاں

سارے ہندوستانیوں کو قلب کی گہرائی سے
ہو مبارک جاوداں آزدیِ ہندوستاں

کافی و مفتی عنایت، احمد اللہ، فضل حق
خون کی ہے داستاں آزادی ہندوستاں

جان دی لاکھوں نے اپنی تب کہیں جا کر ہوئی
حاصل تیغ و سناں آزادی ہندوستاں

گر نہ لڑتے ملک کے جانباز تو بتلائیے
مانگنے جاتے کہاں آزادی ہندوستاں

کی عطا سو سال جنگ و معرکہ ہونے کے بعد
بے زباں کو بھی زباں آزادی ہندوستاں

سارے گلہائے محبت کھلتے ہیں جس باغ میں
پیار کا وہ بوستاں آزادی ہندوستاں

تیری خاطر ہو گئے میدان میں ہائے شہید
کتنے پیر و نوجواں آزدی ہندوستاں

روشن و تاباں ہے ہر سو اس لیے پیارا وطن
ہے ضیائے کہکشاں آزادی ہندوستاں

ہے سبھی باشندگان ہند کی خاطر جسیم
راحت و تسکین جاں آزادی ہندوستاں

از: محمد جسیم اکرم مرکزی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے