مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لئے منع کرنے پر تین بچوں کی ماں کوشوہر نے پیٹ کر طلاق دے دیا،اور گھر سے نکال دیا، متاثرہ نے شوہر کے خلاف پولیس کو تحریر دی ہے، پولیس نے متاثرہ کا کنڈہ سی ایچ سی میں علاج کرانے کے بعد متاثرہ کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلیا ہے ،کنڈہ تحصیل کے شیخ پور عاشق کے رہنے والے محمد بشیر کی بیوی رئیسہ بانو پولیس کو تحریر دیتے ہوئے یہ بتائ ہے کہ اسکا مائکہ پنگری میں ہے، 22سال پہلے اسکی شادی ہوئ تھی اور رئیسہ بانو کا شوہر ایک عورت جو کہ نرئ سنگرام گڑھ کی رہنے والی ایک عورت سے محبت کرکے اسکے جال پھنس گیا ہے، اسکو گھر لاکر رکھتے ہیں اور منع کرنے پہ ہر دن جھگڑا ہوتا ہے 11جولائ 2019کو سمجھوتہ ہونے کے باوجود اسکی عادت سدھار نہیں ہے، وہ چھ ماہ سے پھر اسی عورت کے ساتھ رہنے لگے رئیسہ نے 26دسمبر کو ڈی ایم کنڈہ سے شکایت بھی کی تھی ،اس شکایت سے ناراض ہوکر رئیسہ کا شوہر محمد بشیر مارنے پیٹنے لگااور بولا کہ ڈی ایم سے شکایت کیوں کی ہے پولیس اس سے تلاش کررہی ہے 6فروری کو دن میں 11بجے رئیسہ کے ساتھ گالی گلوچ کیا اور مارا پیٹا اور رئیسہ کا اپنے شوہر پر الزام ہے کہ تین بار طلاق طلاق کہ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا ،رئیسہ کی تحریر پر پولیس نے متاثرہ کو کنڈہ سی ایچ سی علاج کرانے کے لئے بھیج دیا اور اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
متعلقہ مضامین
نعت : دیوانہ ان کے عشق میں بیمار ہوگیا ۔
رشحات قلم : محمد منور سیفی رام گڑھ جو بھی نبیکےعشق میں سرشار ہو گیاسمجھو کہ وہ بہشت کا حقدار ہو گیا قسمت کی اسکی دیکھیے معراج ہوگئیجس کو در رسول کا دیدار ہو گیا لے کر چلو طبیبو! اسے شہر مصطفیٰدیوانہ ان کے عشق میں بیمار ہو گیا جس کو ملی غلامی دیار حبیب […]
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں جوش و خروش سے منایا گیا یوم آزادی
بندیشرپور،سدھارتھ نگر: 15 اگست/ہماری آواز(نامہ نگار) آج صبح تقریباً 8 بجے دارالعلوم کی پرشکوہ عمارت کے بالائی حصہ پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور ملک کے قومی ترانے گنگنائے گئے۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ، طلبا اور اراکین کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے بااثر لوگوں نے جشن آزادی میں شریک ہوکر […]
ورکشاپ: اندھیروں سے اجالے کی طرف
جلگاؤں: ہماری آواز (پریس ریلیز) 18 جنوری// گزشتہ روز بتاریخ 17 جنوری 2021 جماعت اسلامی ہند جلگاؤں نے اپنے وابستگان اور عوام کے لئے ایک دعوتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 50 زائد مرد اور 30 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاذ مفتی عتیق الرحمن صاحب کے درس قرآن سے ہوا […]



