مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) سامان خریدنے گی نوعمر لڑکی لاپتہ ہوگئ اس کی والدہ نے دس افراد کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس حرکت میں آئی اور اسے سہیلی کے گھر سے بر آمد کرلیا۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ موجودہ رہائشی کملیش ورما کی 17 سالہ بیٹی شیوانی منگل کی شام گھر سے باہر کتابیں اور کپڑے خریدنے گئی تھی۔ اس کے بعد، وہ لاپتہ ہوگئیں۔ واپسی نہ ہونے پر والدہ نے پولیس سے کہا کہ اسے اغوا کی تحریر دی پولیس نے ندیم ، بادشاہ ، سیف ، ایڈووکیٹ ، عظیم ، لالچند ، اس کی اہلیہ منو یادو ، گووند ، بنو یادو کے خلاف رپورٹ درج کی اور آدھا درجن ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔ بدھ کی صبح پولیس نے عطا نگر میں سہیلی کے گھر سے شیوانی کو برآمد کیا۔ گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور لڑکی سے ملوایا ۔ شیوانی کو پولیس نے طبی معائنے کے لئے بھیجا ہے۔ عدالت میں 164 کے اس بیان کے بعد اس کو گھر والے کے سپرد کردیا ،پولیس اسٹیشن انچارج ڈی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ نصف درجن ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ نوعمر بچی کو بر آمد کرا لیا گیا ہے شیوانی کی والدہ انیتا ورما کا الزام ہے کہ اس کے بیٹے کو کچھ لوگوں نے کچھ دن پہلے پیٹا تھا۔ تو اس ملزم کو جیل بیھجا گیا تھا اسی رنجش میں میری بیٹی کو اغوا کر لے گئے تھے
متعلقہ مضامین
صدر کے خطاب کے درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ نے نعرہ لگا کر کیا ہنگامہ
ہماری آواز/نئی دہلی 29 جنوری(پریس ریلیز) اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے درمیان صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں مشترکہ ایوان سے خطاب کرنے کے دوران جمعہ کو کانگریس کے لوک سبھا ممبر رونیت سنگھ بٹو نے ہنگامہ کیا اور زراعت سے متعلق تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی ہال […]
سر سید احمد خان کے نظریات و تعلیمات
ہمارے ہاں تقریباً تمام تعلیمی اداروں نیز عوام و خواص کے ذہن میں جنگ آزادی کے اعتبار سے ایک نام نمایاں طور پر سامنے لایا جاتا ہے اور وہ سر سید احمد خان کا ہے۔ مگر تصویر کا فقط یہی ایک رخ ہی لوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے اور اس کے عقائدِ فاسدہ و […]
ستنا: بزرگ کے قتل کے معاملہ میں ملزم گرفتار
ستنا: ہماری آواز/ 30 دسمبر(نامہ نگار) کہتے ہیں کہ قوت برداشت اور صبر کی دولت بڑی قیمتی ہوا کرتی ہےجو شخص مذکورہ صفات سے متصف ہوتا ہے اس کی اڑان آسمانوں میں ہوا کرتی ہے اس کے برخلاف جو ان صفات سے دور رہتا ہے اس کو قدم قدم پر مصیبتوں سے سامنا ہوتا ہے […]