پریس ریلیز (پرتاول)مفتی معین الدین فاروقی ،سجادہ نشیں خانقاہ حمیدیہ شکر تالاب بنارس کے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے تمام متوسلین ،معتقدین اور متعلقین کو سخت صدمہ پہنچا ہے ،اور حضرت کی صحت یابی کی دعا ٕ کرتے ہیں،مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے کہا کہ مفتی معین الدین فاروقی بڑے متحرک وفعال شخصیت ہیں اور مذہبی ومسلکی کاموں کی شفافیت کے لۓ ہمہ وقت متفکر رہتے ہیں اور بروقت عملی اقدام کے ذریعے خلق خدا کی صحیح رہنماٸ فرماتے رہتے ہیں ”مفتی بوڑڈ بنارس “کا قیام آپ کی اُسی فکری تحریک کا عملی ثبوت ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت اور تندرستی عطا فرماۓ ،تاکہ آپ کے ذریعہ مسلکی کام کو فروغ وارتقا ملے اور لوگوں کو شرعی حیثیت سے زندگی بسر کرنے کا موقع حاصل ہو ۔علامہ شیر محمد قادری ،مولانا رفعت اللہ علیمی ،مولانا عبد المطلب مصباحی ،مولانا توحید احمد مصباحی،قاری توصیف رضا ،مولانا مسعودعالم سراجی ،ماسٹر احتشام الحسن وغیرہ متعدد علما و دانشوران نے دعا ٕ صحت کی، اور اس کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ مضامین
قرآن اور تین خلفاے راشدین کی بارگاہوں میں بد ترین گستاخیاں، وسیم رضوی کو بھانسی دی جائے: مولانا مبارک حسین مصباحی
اس وقت ہندوستان کی سپریم کورٹ میں ملعون وسیم رضوی نے خدا کی مقدس کتاب قرآن عظیم سے چھبیس آیتوں کو نکالنے کی عرضی داخل کی ہے۔ پورے ملک کے تمام فرقوں کے مسلمان کہے جانے والے افراد نہ صرف مذمت کر رہے ہیں، بلکہ اس کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، سنی اور […]
جمیعت علما مہیلیا کا قیام، عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا
پہانی/ہردوئی: 10فروری/ ہماری آواز(یاسرقاسمی) بدھ کو جمیعت علماء پہانی کے زیر اہتمام موضع مہیلیا میں تین مواضعات مہیلیا، واجد نگر اور سر پہنجو کے علماء وحفاظ و ائمہ مساجد کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ذیلی شاخ جمعیت علماء مہیلیا کا قیام عمل میں آیا، اس موقع پر جمیت علماء پہانی کے صدر مولانا […]
آہ! مولانا زین العابدین قادری نہ رہے
جماعت اہل سنت کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا زین العابدین قادری کے انتقال کی خبر سن کر بھت تکلیف ہوئی۔آج بروز بدھ دن میں دو بجے گونڈہ ضلع مسکنواں بازار کے قادریہ جامع مسجد کے خطیب وامام مولانا زین العابدین صاحب کی طبیعت ناساز تھی اپنے آبائ وطن میں آج ان کا انتقال ہوگیامسکنواں […]