ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بے پردگی، عریانیت اور بے حیائی کو معاشرتی برائیوں کی بنیاد قرار دیا، مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم جتنی عام ہو گئی اسی قدر برائیوں کا گراف کم ہوتا جائے گا، مولانا محمد عرفان ندوی نے اپنی تقریر میں دینی تقاضوں کی تکمیل اور ہدایات نبوی کی روشنی میں زندگی گزارنے کی حاضرین کو نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جھوٹ، دھو کہ دہی، ناپ تول میں کمی اور تجارت کے شرعی ضابطوں کو یکسر نظر انداز کرنا جیسی برائیوں کا بازار گرم ہے، نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ورنہ یہ وہ برائیاں ہیں جن کے سبب پہلی قومیں عذاب الہی سے تباہ و برباد ہوئیں، جلسے کا آغاز حافظ محمد قمر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، نعتیہ اشعار حافظ محمد مشیر نے پیش کیے، مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم مولانا شمس الدین کی رقت آمیز دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا، جلسے میں مولانا حمایت اللہ ندوی، مولانا محمد عمران ند وی، مولانا محمد افضال ند وی ، مولانا شاہ نواز ندوی، مولانا نوشاد ندوی، مولانا منیر حقی، مولانا عبدالجبار ندوی ، حافظ دلشاد اور مقامی جمعیت کے سبھی اراکین سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
سنی علما سدھارتھ نگر بورڈ کی ایک کامیاب میٹنگ کا پس منظر اور خلاصہ
نوگڑھ/سدھارتھ نگر: 6اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) آج بروز منگل بتاریخ 6/ اپریل کو ملی ، دینی اور سماجی تقاضوں کو محسوس کرتے ہوئے صاحبزادہ انجم العلماء پیر طریقت حضرت مولانا محمد شمیم اشرف الجیلانی سجادہ نشین خانقاہ عثمانیہ بگولہواشہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی کی سرپرستی ، محقق عصر حضرت علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب قبلہ […]
نوری مشن کے پروگرام میں اہم کتاب "نور کا سایہ نہیں” (از:اعلیٰ حضرت) کا اجرا…. مُعینیہ مسجد اور مدینہ مسجد میں محافل عرسِ اعلیٰ حضرت کا انعقاد
ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے اعلیٰ حضرت کی خدمات مشعل راہ: مولانا نورالحسن مصباحی *اعلیٰ حضرت نے تحقیقاتِ علمیہ سے اکابرِ اسلام کی یاد تازہ کر دی: غلام مصطفیٰ رضوی) مالیگاؤں: محبت رسولﷺ کا معیار ہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا- آپ کی خدمات کا اہم پہلو ناموسِ رسالت پر پہرا دینا ہے- آپ […]
یوپی بلاک چیف الیکشن: لکھیم پور کھیری میں ہنگامہ، حمایتی خاتون کے کپڑے پھاڑے گئے
لکھیم پور کھیری: 9جولائی/ ہماری آواز(نامہ نگار) بلاک چیف کے انتخاب کے حوالے سے اتر پردیش میں ہلچل ہے۔ جمعرات کو نامزدگی کے دوران متعدد مقامات پر تشدد اور جھڑپوں کے واقعات ہوئے تھے۔ لیکن اس دوران ، لکھیم پور کھیری ضلع میں پسگوان بلاک کے ایس پی امیدوار ، ریتو سنگھ نے الزام لگایا […]



