نتیجۂ فکر: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی
کرکے گڑھوا جھارکھنڈ
جب تُجھے اللہ نے۔۔۔۔۔ دنیا میں پیدا ہے کیا
کر لے اس کی بندگی اور شان سے واپس تو جا
کامیابی دونوں عالم میں تجھے گر چاہئے
اے خدا کے بندے کر آباد مسجد کو سدا
آئے جب آذان کی آواز تیرے کان میں
بند کر تو اپنا کاروبار اور مسجد کو جا
عاجزی کے ساتھ اُس سے مانگ کر تو دیکھ لے
بالیقیں دے گا خدا سب طفیل مصطفیٰ
گر رضاۓ خالقِ ارض و سما مطلوب ہے
ہر گھڑی پڑھتے رہو تم نغمہ ء صل علیٰ
کام مسجد کا ہمیشہ کر رہے ہو تم سبھی
رب تعالیٰ حشر میں دے گا تمہیں بہتر صلہ
خلد میں جانا اگر ہے شان سے اے عسکریؔ
رب تعالی کی عبادت کرنے تو مسجد کو جا