متفرقات

جمعیت علماء گوپا مؤ کے تحت سید واڑہ میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد

ہردوئی: 28 فروری، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
جمعیت علماء گوپامؤ کے زیر اہتمام محلہ سیّدواڑا مرکز مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا ، جلسہ کی صدارت مولانا محمد عمران ندوی جنرنل سکریٹری اور نظامت مولانا محمد شاہد قاسمی مقامی صدر جمعیت علماء گوپامؤ نے کی ۔خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا حمایت اللہ ندوی نے کہا بے پردگی عام ہونے کے سبب آج زنا، عیّاشی اور قتل جیسی وارداتیں ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا خواتین شدید ضرورت پر ہی باہر معقول پردہ سے نکلیں، باریک ، چست نقاب ودیگر کپڑے پہن کر نہ نکلیں جس سے بدن چمکے یا جسم کے اعضاء ظاہر ہوں بعد ازاں مولانا عبد الجبار ندوی نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں چاہے مدرسوں میں بھیج کر یا ٹیوشن کے ذریعہ ، حالات کیسے بھی ہوں بچوں کی تعلیم پر فرق نہ پڑنے دیں ،ہمارے بچے تعلیم یافتہ ہوں گے تو معاشرے کے اصلاح ہوگی ، سماج ترقی کرے گا، مولانا شمش الدین قاسمی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا جو ماں نو مہینے سخت تکلیفیں اٹھا کر بچے کو پیٹ میں رکھکر جنم دیتی ہے اور سردی گرمی سے بچانے کے لیے خود بھیگے بستر پر سوتی اور بچے کو سوکھے میں سلاتی ہے وہی بچہ جوان ہو کر والدین کو گالی دے اور برا بھلا کہے ایسی اولاد پر لعنت ہو، جلسہ کا آغاز حافظ ریاض کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت مولانا عبد الجبار ندوی نے پیش کی مولانا شمش الدین کی رقّت آمیز دعا سے جلسہ اختتام پذیر ہو ا تمام اراکین نے شرکت کی خصوصاً مولانا نوشاد ندوی میڈیا انچارج، مولانا شاہنواز ندوی سکریٹری، مولانا محمد افضال ندوی سکریٹری، حافظ دلشاد خزانچی، حافظ لیاقت علی ،حافظ محمد شفیع ودیگر لوگ موجود رہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے