جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا ۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سینٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا ۔ ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اسی طرح احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔ ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے ۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
دارالعلوم ضیاے مصطفیٰ کانپور کے استاذ قاری محمد اسرار چشتی کو صدمہ، والدہ کا انتقال
یہ خبر بہت ہی افسوس کیساتھ لکھی اور دی جارہی ہیکہ ابھی تھوڑی دیر قبل مورخہ ٢٨ ۔ذیقعدہ ١٤٤٢ھ مطابق ١٠ جولائی ٢٠٢١ء بروز شنبہ کو دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ فہیم آباد کالونی کانپور کے کہنہ مشق درجہ حفظ و قرات کے مدرس اور مسجد سعید آباد چمن گنج کانپور کے خطیب و امامحضرت حافظ و […]
کسانوں کے خلاف ’قلعہ بندی‘ ٹھیک نہیں: راہل
ہماری آواز/نئی دہلی،3 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کسان ملک کی طاقت ہیں اور ان کی تحریک کو قلعہ بندی کرکے دبانا خطرناک ہے اس لئے حکومت کو مسئلے کا حل نکالنے کےلئے کسانوں سے بات چیت کرنی چاہئے مسٹر گاندھی نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر […]
ناتھو نگر،پیپاڑ روڈ میں دارالعلوم برکاتیہ فیضان القرآن کا جشن سنگ بنیاد
گذشتہ کل [3 مارچ 2021 عیسوی بروز:بدھ] سرزمین ناتھو نگر،پیپاڑ روڈ،پیپاڑشہر،ضلع:جودھپور میں انتہائی شان وشوکت اور عقیدت واحترام کے ساتھ دارالعلوم برکاتیہ فیضان القرآن کے جشن سنگِ بنیاد کے موقع پر ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا گیا- جس میں خصوصی خطاب گلِ گلزارِ اشرفیت، خطیب اہل سنّت حضرت علّامہ ومولانا سیّد محمّد نورمیاں […]



