مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 10 مارچ، ہماری آواز(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) گھر میں گھس کر دبنگوں نے تاجر کے بیٹا کی جم کر پیٹائ کردی، بیٹا کو بچانے دوڑے تاجر اور اسکی بیوی کو بھی دبنگوں نے لوہے کے راڈ سے مارا پیٹا جس کی وجہ سے وہ لہو لہان ہوگئے اور گر پڑے تاجر کی بیوی کے گلے سے چین چھین کر دھمکی دیتے ہوئے بھاگ نکلا، کنڈہ نگر پنچایت کے پریم نگر کے کبریا گنج کے رہنے والے کیشو پرساد 47کپڑا کا تاجر ہے علاقہ کے مین چوراہے پر اسکی دکان ہے بدھ کو صبح آٹھ بجے دوشخص انکے گھر پہونچا کیشو پرساد کا بیٹا ارتھ کا دوست بتا کر دروازہ کھلوایا گھر والوں نے دروازہ کھول دیا اور انکو بیٹھایا اور ارتھ کو بھیجا ارتھ کے پہونچتے ہی کونے میں لے جاکر دبنگوں نے مارنا پیٹنا شروع کردیا، بیٹا کے چیخ وپکار کی آواز سن کر کیشوپرساد اور اسکی بیوی انیتا دیوی45اندر سے دوڑی تو ان دونوں کو بھی بدمعاشوں نے لوہے کے راڈ سے مارنا شروع کردیا جس کی وجہ سے یہ دونوں بھی لہو لہان ہوگئے اور بے ہوش ہوکر گر پڑے،الزام ہے کہ اسی بیچ ملزم دونوں لڑکا نے طمانچہ سٹاکر گلے میں پہنی چین بھی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے بھاگ نکلا متاثری نے 112پولیس کو فون کی تو تھانہ انچارج ڈی پی سنگھ موقع پی پہونچے اور زخمیوں کو علاج کے لئے بھیجا، متاثرہ شخص حادثہ کی وجہ نہیں بتارہے ہیں کیشوپرساد نے نامزد ملزم کے خلاف تحریر دی ہے اور یہ بتایا ہے کہ انکے لڑکے ارتھ کے ساتھ نگر کے اسکول میں دونوں دبنگ دسویں کلاس کے طالب علم ہے۔
متعلقہ مضامین
مشن بنگال: 'سوامی جی' اور 'نیتا جی' بی۔جے۔پی۔ کے انتخابی ہتھیار
ہماری آواز دہلینئی دہلی، 26 دسمبر (نامہ نگار) مغربی بنگال میں کچھ مہینوں بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دن بہ دن انتخابی حکمت عملیوں کے دوران ریاست میں بھگوا لہرپھیلانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سوامی وویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسے ’بنگال کے آئیکون‘ کو دہرے انتخابی […]
جمال ڈیہہ چافہ میں جشن عیدمیلاد النبی کا انعقاد
سدھارتھ نگر: ہماری آواز(محمد قمر انجم قادری) مورخہ/19 دسمبر بروزسنیچر 2020 کو سر زمین جمالڈیہہ چافہ پوسٹ بڑھنی بازار چافہ ضلع سدھارتھ نگر میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فاتحہ چہلم مرحوم نورالحسن کے موقع پر انعقاد کیاگیاتھا، جس میں ملک وملت کے مایہ ناز خطیب اور شعراء کرام تشریف لائے تھے، […]
الوداع فادر اسٹان سوامی الوداع: ممبئی کی انصاف پسند عوام کی جانب سے خراج عقیدت
ممبئی کے عوام نے بڑی تعداد میں سینٹ جوزف چرچ باندرہ کے باہر معروف جہد کار فادر اسٹان سوامی کے آخری رسومات میں شرکت کی۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے بہت ساری تنظیموں کے لوگ وہاں اظہار تعزیت کررہے تھے ۔ ان کے لبوں حکومت کی سفاکی کے خلاف غم و غصہ بھی […]
