خیال آرائی: ظفر پرواز گڑھواوی، جھارکھنڈ
بدل کر بھیس وہ آئے گا کچھ بہانے سے
چھپا چھپا کے رکھو راز دل زمانے سے
یہ ہے اسلام کا پرچم یہ کوئی کھیل نہیں
مٹے گا یہ نہیں پر چم تیرے مٹانے سے
نبی کے دین کی خاطر وہ دیکھو کربل میں
کبھی ہٹے نہیں شبیر سر کٹانے سے
قرآن پاک میں فرما رہا ہے رب قدیر
نبی بخیل نہیں غیب کچھ بتانے سے
تجھے تو جانتا کوئی نہ تھا ظفر پرواز
تیری شہرت ہوئی ہے نعت گنگنانے سے