مذہبی مضامین

بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلہ جائے گا!

از قلم : مجاہد عالم ندوی
استاد : ٹائمس انٹرنیشنل اسکول محمد پور شاہ گنج ، پٹنہ

قرآن مجید اللّٰہ تعالٰی کی نازل کی ہوئی مقدس کتاب ہے ، اللّٰہ تعالٰی نے خود اس کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس بات پر پوری دنیا کے تمام فرقوں کے مسلمانوں کا مکمل اتفاق ہے کہ قرآن مجید اپنی اصلی نازل شدہ صورت میں پوری دنیا میں موجود ہے ، اور ان شاء اللّٰہ رہتی دُنیا تک باقی رہے گا ، قرآن کی کسی آیت میں تبدیلی کا سوچنا تو دور اس کے زیر و زبر اور ایک نقطہ تک میں بھی ترمیم کی گنجائش نہیں ہے ۔
آج تک جتنے لوگوں نے قرآن مجید پر اعتراض کرنے کی کوشش کی انہیں منہ کی کھانی بے ہے ، ہم سب ایسے شخص کی سخت مذمت کرتے ہیں ، اور حکومت ہند اور خاص طور پر صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی فتنہ انگیزی کو روکنے کے لیے سخت کروائی کرے ، اور ایسے شخص کو جو ملک میں مسلسل اس طرح کی شر انگیزی کرتا رہتا ہے ، اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا رہتا ہے ، اور اس ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ، اس کو اس طرح کی حرکتوں سے روکنے کے لیے فوری اقدام کرے ۔
اس ملعون کو تو دائرے اسلام سے خارج کر دینا چاہیے ، کیونکہ وہ آستین کا سانپ ہے ، ایسے لوگوں کے قول و فعل اور عمل کا سہارا لیکر دشمنانِ اسلام اسلام مخالف سازشیں رچتے رہتے ہیں ، اور اسلام کے علاوہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے خدائے وحدہ لاشریک کے خلاف بدزبانی سے کام لیتے رہتے ہیں ، یہ تمام مذموم حرکات دشمنانِ اسلام دانستہ طور پر ایک سازش کے طرز پر انجام دیتے رہتے ہیں ۔
حالیہ دنوں میں وسیم رضوی نے جو قرآن مجید کی چھبیس آیات پر پابندی عائد کرنے کے لیے عدالت عظمی میں مقدمہ دائر کیا ہے ، وہ بھی اسی سازش کا ایک حصّہ ہے ۔
یہ معاملہ اگرچہ اہل ایمان کے لیے نہایت ہی تکلیف دہ اور اذیت ناک ہے ، پھر بھی صبر و تحمل سے کام لیں ، اور اشتعال انگیزی سے بچ کر اس قسم کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے ، امت مسلمہ ایسے فتنوں کے سد باب کے لیے اللّٰہ تعالٰی سے لو لگائے ، قرآن مجید کی تلاوت کثرت سے کرے ، قرآنی تعلیمات کو عام کرے ، اللّٰہ تعالٰی سے دعائیں کرے ، اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزاریں ۔
آمین ثم آمین یارب العالمین

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے