مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شہر پرتاب گڑھ کے کنڈہ تحصیل کے مانکپور کے جامعہ حنفیہ رضویہ کے معصوم طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھکر ملک میں پھیلے ہوئے کورونا جیسی مہلک وبا اور ملک میں امن وسلامتی کی دعا مانگی، طلبہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ تاریخ اسلام میں شب برات کی اہم شب ہے جہاں مسجدیں عبادت گزاروں سے معمور ریتاہے، طلبہ نے کہا کہ شعبان کی پندرہوں رات کو قیام کرنے کے ساتھ جو شخص پندرہ شعبان کو دن میں روزہ رکھتا ہے اللہ رب العزت اسکے اعمال میں نے پناہ نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے، طلبہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن سلامتی ختم ہے ملک میں رہنے والا ہر انسان کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہاہے، اسکے لئے پندرہویں شعبان کی مقدس رات میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہم سب کو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر توبہ استغفار کرنا چاہئے کیونکہ اللہ رب العزت کی رحمت سے امید ہے کہ اللہ تعالی اس مقدس رات میں اپنے بندوں کی دعا قبول فرمائے گا طلبہ نے آپنے آخری بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب ہے ہم سب کو رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنا ہے اور رمضان کے مقدس مہینہ کے وسیلے سے کورونا وبا اور ملک میں امن وامان اور محبت وبھائ چارگی کی دعا کرنی ہے۔
متعلقہ مضامین
سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور دعائیں دیں
مسجد یونس مالیگ، مسجد بسم اللہ اور اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کی وزٹ مالیگاؤں: 3مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) اللہ تعالیٰ ان تمام پروجیکٹس کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے- عزم و حوصلہ عطا فرمائے- غیب سے ان مبارک تعمیرات کے مکمل ہونے کا سامان مہیا فرمائے- اس طرح کے دعائیہ کلمات سے گزشتہ روز سربراہ رضا […]
شرم ناک: دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لیے منع کرنے پر بیوی کو طلاق دے کر گھر سے نکالا
مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لئے منع کرنے پر تین بچوں کی ماں کوشوہر نے پیٹ کر طلاق دے دیا،اور گھر سے نکال دیا، متاثرہ نے شوہر کے خلاف پولیس کو تحریر دی ہے، پولیس نے متاثرہ کا کنڈہ سی ایچ سی میں علاج کرانے کے بعد متاثرہ کے […]
زیبا میموریل اسکول، شہنشاہ آباد(علی گڑھ) میں خواتین اسلام کی دینی تربیت کے لیے بزمِ زہرا کا انعقاد
تعلیم وتربیت اولاد کے لیے عظیم تحفہ ہے: عالمہ صاحبہ علی گڑھ: 20/فروری، ہماری آواز (ضیاء الرحمن امجدی) بزم زہرا کی جانب سے زیبا میموریل اسکول(انگلش، ہندی میڈیم) شہنشاہ آباد گلی نمبر 3/4 علی گڑھ میں خواتین اسلام کی دینی تربیت کے لیے بزمِ زہرا منعقد ہوئی. محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. […]