ازقلم : ناطق مصباحی
رحمتوں کی گھٹا مدینے میں
موسم پرضیاء مدینے میں
کتناپرنور گنبد خضریٰ
نورکی منتہیٰ مدینے میں
بارش نورہوتی ھے ہردم
نورسے پرفضامدینے میں
پھول تو پھول خارمیں خوشبو
مشک و عنبر نہا مدینے میں
غم وملال کا نشان نہیں
ہوگئے سب فنا مدینے میں
میرے مولا درودکا تحفہ
بھیج دےبرملامدینےمیں
اک اشارہ حضور فرمادیں
ناطق بے نوامدینے میں