از قلم : شیخ عسکری رضوی بنارسی
رب نے ایسی اونچی کی عظمت خلیل اللہ کی
بچہ بچہ کرتا ہے مدحت خلیل اللہ کی
قلب میں اپنے بسا کر الفت شاہ امم
ہر گھڑی کرتے رہو مدحت خلیل اللہ کی
رب تعالیٰ کی رضا کے واسطے اے مومنو
آؤ کرتے ہیں ادا سنت خلیل اللہ کی
ذبح کرنے جب چلے! تو اس گھڑی شیطان بھی
دیکھ کر حیران تھا ہمت خلیل اللہ کی
جا نہیں سکتا ہے ہر گز وہ بشر سوئے سقر
جس کے دل میں ہے بسی چاہت خلیل اللہ کی
فضل رب العالمیں سے عسکری رضوی حزیں
کاش دیکھے خواب میں صورت خلیل اللہ کی