متفرقات

نعت : بارش نور میرے گھر پر ہے

رشحات قلم : محمد آفتاب رضا قمری

شاہ بطحا کا جو قلندر ہے
اس کا چرچا جہاں میں گھرگھر ہے

آب زم زم ہے جوشہاتیرے
جد کے ایڑی کی پیاری ٹھوکر ہے

میری بخشش کے واسطے کافی
بنت خیرالوری کی چادر ہے

فیض بٹتا ہے یاں بزرگوں سے
اور مدینے میں اس کا ٹاور ہے

ہیچ دنیا ہے اس کی آنکھوں میں
جو در مصطفی کا نوکر ہے

نعت سرکار کی میں پڑھتا ہوں
بارش نور میرے گھر پر ہے

جو بھی جلتا ہے میرے اختر سے
میری نظروں میں وہ تو خچر ہے

واسطے نجدیت کے ائے قمری
اعلیٰ حضرت کا خامہ خنجر ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے