شوال المکرم مذہبی مضامین

صبح عید کی رعنائیاں

ازقلم: خلیل احمد فیضانی قادری، راجستھان

اہل اسلام کے لیے امروز ;آفتاب گویا مبارک بادیوں کی سوغاتیں لے کر طلوع ہوا ہے….
یقینا, ہر سو باغ بہار ہے …طبیعتیں ہری بھری ہیں…..
آج کی فضا میں بلا کی دلکشی ہے ….رعنائی ہے….قربتوں کا سامان ہے …..امن و شانتی کا پیغام ہے …….
قلب پژمردہ پر کیف و سرور کی عجب ہریاول چھائی ہوئی ہے ……
صبح عیدکس قدر رنگین و بچہ کی طرح پر تبسم ہے ……..
باد صبا کے جھونکیں بوجھل طبیعتوں کو شاد شاد کر رہے ہیں ——
بچے/جوان/بوڑھےسب کے سب بحر سرور میں مستغرق ہیں—
غم کا تو گزر ہی نہیں بس!!!!شادمانی و شادابی ہی کے پھریرے ہیں …..
غریب بھی خوشیوں کا گہوارہ بنا ہوا ہے …..
چہار سو مسکراہٹوں کے غنچے کھل رہے ہیں ….
ماحول عطر بیزیاں کر رہا ہے …..
فرزندان ایثار و اخلاص سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا منظر پیش کریں گے….
لمحہ لمحہ رقت انگیز ….پل پل کیفیت افزا ….
قربتیں بلا رہی ہیں ….
قربانیاں درجہِ قبولیت پہ فائز ہو رہی ہیں …..
عید اضحی کے نور بار لمحات …..لا ریب!
ایک مومن کی زندگی کےایسے خوش گوار لمحات ہوتے ہیں ……
جو ایک مدت تک اس کے ذہن سے محو نہیں ہو پاتے ……

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے