محمد رمضان امجدی
مہراجگنج یوپی انڈیا
دل سے جو سرکار کا شیدا نہیں
آخرت میں اس کوکچھ ملتا نہیں
کیا سمجھ پائے وہ ان کا مرتبہ
سیرت سرکار جو پڑھتا نہیں
میرے آقا کی محبت کا قتیل
نار دوزخ میں کبھی جلتا نہیں
دیکھا ہے جو تیرے روضے کی بہار
خلد کا منظر اسے بھاتا نہیں
جس کے لب پرجاری ہے صلی علیٰ
موت کا اس کو کوئی کھٹکا نہیں
آمنہ کے لعل پر ہو کر فدا
بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
اہل سنت کی امامت کو رضا
تیرے جیسا پیشوا ملتا نہیں
اس کی بخشش کیسے ہوگی امجدی
جو گناہوں پر کبھی روتا نہیں