کل 4 اگست بروز بدھ رات میں بی جے پی کی غنڈوں نے نوشاد نامی نوجوان کو اس کے بیوی بچوں کے سامنے بری طرح پیٹا یہاں تک کہ اسے مردہ سمجھ کر چھوڑا جب یہ خبر بانی تحریک فروغ اسلام پیر طریقت حضرت قمر غنی عثمانی قادری چشتی حفظہ اللہ کو ملی جو ابھی مہاراشٹر کے دورے پر ہیں، تو آپ نے فوراً مولانا عقیل احمد فیضی (انچارج، ہیڈ آفس تحریک فروغ اسلام) کو حکم دیا کہ وہ ایک ٹیم لے کر موقع پر پہنچیں حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تین رکنی ٹیم رنجیت نگر پہنچی وہاں ہم نے بڑی مسجد میں نماز ادا کی بعدہ لوگوں سے معلوم کیا تو پتہ چلا کی وہ اندر پوری میں رہتے ہیں یہاں ان کی سسرال ہے پھر ہم ان کے سالے محمد اظہر کی دکان پر پہنچے ان سے تمام معلومات حاصل کرکے ان کے گھر پہنچے وہاں زخمی نوشاد ان کی اہلیہ ان کے بہنوئی وغیرہ سے ملے *ان کی اہلیہ نے بتایا ہمارے شوہر کو ان لوگوں نے اقتدار کے نشہ میں دھت ہو کر اتنا مارا کہ ہم نا امید ہوچکے تھے ، جبکہ ہم ان کو جانتے بھی نہیں انہوں نے کیوں مارا یہ بھی پتہ نہیں*، مولانا ظفر صاحب نے ان پر کاروائی کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا ایف آئی آر کروا دی ہے ہم غریب لوگ ہیں ہمارے پاس تو ٹھیک سے علاج کا بھی پیسہ نہیں ہے ہم کہاں سے ان کو سزا دلا پائیں گے، ان کی اہلیہ نے روتے ہوئے مدد کی درخواست کی, مولانا عقیل احمد فیضی صاحب نے تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور فرمایا تحریک فروغ اسلام کے تمام ذمہ داران آپ کے ساتھ ہیں۔
واپسی پر بانئ تحریک کو مولانا عقیل صاحب نے تفصیلات سے آگاہ کیا، حضرت نے وفد کے اراکین کو دعاؤں سے نوازا اور فرمایا کہ تحریک کے لیگل ہیڈ جناب *احسان الحق رضوی* صاحب کو ایف آئی آر کی کاپی اور متاثر نوشاد کے یہاں کا نمبر دے دیں *وہ اس کیس پر نظر رکھیں گے تاکہ کیس میں نوشاد کو انصاف مل سکے*، حضرت نے مزید فرمایا کہ ان کی اکاؤنٹ ڈٹیلس لے کر مجھے بھیج دیں تاکہ ان کی مالی مدد بھی تحریک کی جانب سے کی جا سکے۔
رپورٹ
محمد ظفر احمد فیروزآبادی
رکن تحریک فروغ اسلام، الہند 9473962637