متفرقات

بدقسمتی سے'یوم کسان' کے موقع پر کسانوں کو اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرے کرنا پڑ رہا ہے: شرد پوار

ممبئی: ہماری آواز/ 23 ڈسمبر (پریس ریلیز)’قومی یوم کسان’ کے موقع پر، کسانوں کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاجی مظاہرےکرنے پرمجبور ہونا پڑرہا ہے، اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوۓ، مہاراشٹرا کے قدآور مراٹھا قائد اور سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار نے کہا کہ یہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معیشت کے بنیادی ستون کسانوں کا احترام کریں ۔
آج 23 ڈسمبرکوکسانوں کو ‘یوم کسان’ کی مبارکباد دیتے ہوئے شرد پوار نے اپنے ایک ٹویٹ میں دہلی میں کسانوں کے احتجاج کا ذکرکیا اورکہاکہ "حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ کسانوں کا مناسب احترام کریں ، جو معیشت کا ایک اہم جزو ہیں۔ لیکن آج ، بدقسمتی سے ، ملک کے کسانوں کو اپنے حقوق اور مطالبات کے لئے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ یوم کسانوں کے موقع پر میری نیک خواہش یہی ہیں کہ، ملک کے کسانوں کو انصاف ملے "۔
آج کسانوں کا قومی دن پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ تاہم بدقسمتی سے دارالحکومت دہلی کی سرحد پر، مرکزی حکومت کے منظور کردہ تینوں زراعی قوانین کے خلاف گذشتہ 26 دنوں سے کسانوں کا ایک بڑا احتجاج جاری ہے۔ جس سے حکومت کے پسینہ چھوٹ رہے ہیں۔ اس صورت حال پر سخت ناراضگی و برہمی کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی حکومت ابھی تک کسانوں کے احتجاج کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کو انصاف ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ، حکومت کی طرف سے کسانوں کی تنظیموں کو بھیجے گئے خط پر مشترکہ کسان مورچہ آج بدھ کو ایک میٹنگ کر رہا ہے اور کسان تحریری جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ ادھر ، احتجاج کے 27 ویں روز، کسانوں نے مختلف مقامات پر سڑکیں بند کردی ہیں اور ایک نوجوان کسان ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ وزارت زراعت کی جانب سے خط بھیجنے کے بعد ، منگل کو پنجاب کی 32 کسان انجمنوں نے سنگھو بارڈر پر ایک میٹنگ کی۔ مشترکہ کسان مورچہ ، جو 500 تنظیموں کی قیادت کررہا ہے ، بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد کررہا ہے ، جس میں کسانوں کی اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ، کاشتکاروں کی جانب سے تحریری جواب بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے