سیدنا احمد کبیر رفاعی

نام کتاب : ملفوظات رفاعیہ قرآن و حدیث کی روشنی میں

مرتب : مفتی محمد منظر مصطفی ناز صدیقی اشرفی

ملفوظات عالیہ اولیائے کرام و صوفیہ عظام کی تعلیمات و ارشادات کا ایک علمی آئینہ ہے۔ جس میں قرآن آیات، احادیثِ نبویہ آثار صحابہ وارشادات ائمہ کا عکس جمیل نظر آتا ہے۔ ملفوظات شیخ کی زبان فیض ترجمان سے صادر ہونے والے جملے ہوتے ہیں جو مجلس وعظ و نصیحت میں مریدین و متوسلین کے ظاہر و باطن تربیت و تزکیہ کے لئے بروقت تائید غیبی و الہام الہی سے نکلتے ہیں۔ جس میں صالح معقشرہ کی تشکیل، اعمال خیر کی ترغیب، منہیات شرعیہ سے اجتناب اور عذاب الہی سے ترہیب مقصود ہوتا ہے ۔ فرمودات و ارشادات کا اگرچہ عنوان منتخب نہیں ہوتا لیکن وہ عین موافق شرع ہوتے ہیں۔
زیر نظر کتاب ملفوظات رفاعیہ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے جو قدوۃ السالکین قطب زمان حضرت احمد کبیر رفاعی قدس سرہ العزیز کی زبان فیض ترجمان کا عکس جمیل ہے۔ آپکا شمار سرخیل اولیاء اور اغواث جہاں میں ہوتا ہے۔
آپ کے ہم زمانہ ولی کامل سیدی حضور غوث الاعظم آپ کی شان میں فرماتے ہیں :
"ان للہ عبدا متمکنا فی مقام عبدیۃ یمحو اسم مریدہ عن دیوان الاشقیاء ویکتبہ فی دیوان السعداء”
مصنف موصوف نے اولا امام رفاعی نور اللہ مرقدہ کی مختصر سوانح رقم فرمائی پھر درج ذیل ترتیب پر ملفوظات کو بعنوان مرتب فرمایا۔

ملفوظ 1 : خود پسندی کی تعریف، مذمت، متعلق قرآنی آیات و احادیث
ملفوظ 2 : فضول باتوں کا نقصان مع آیات قرآنی و احادیثِ مبارکہ
ملفوظ 3 : احترام مسلم مع آیات قرآنی و احادیث مبارکہ
ملفوظ 4 : شکر گزاری و ناشکری مع آیات قرآنی و احادیثِ مبارکہ
ملفوظ 5 : توکل مع آیات قرآنی و احادیث مبارکہ
ملفوظ 6 : محبت اولیاء درحقیقت محبت خدا مع آیات قرآنی و احادیث مبارکہ
ملفوظ 7 : سعادت کی کنجی اتباع سنت آیات رحمانی و احادیث مبارکہ در اتباع سنت مصطفی
ملفوظ 8 : قول و فعل میں تضاد مع آیات قرآنی و احادیث مبارکہ
ملفوظ 9 : اولیائے کرام اور علم غیب مع تعریف غیب و آیات قرآنیہ و احادیث مبارکہ
ملفوظ 10 : حس اخلاق مع آیات قرآنیہ و احادیث مبارکہ
ملفوظ 11 : بدشگونی کی مذمت، اقسام و حکم مع امثلہ و آیات قرآنیہ احادیثِ مبارک

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے