سیدنا احمد کبیر رفاعی شعر و شاعری

علامہ اقبال کی فکر و فن پر امام احمد رفاعی کبیر رحمۃ اللہ علیہ کا اثر

ازقلم: مدثر جمال رفاعی تونسوی، پاکستان

محمد عبد اللہ قریشی مدیر ادبی دنیا ، لاہور ، حکم رفاعیہ کے اردو ترجمے کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں کہ :
علامہ اقبال علیہ الرحمۃ جب مثنوی اسرار و رموز لکھ رہے تھے ، تو یہ کتاب (الحکم الرفاعیۃ) خاص طور پر ان کے زیرِ مطالعہ تھی ۔
انہوں نے شیخ احمد کبیر رفاعی اور ان کی تعلیمات کے متعلق "رموزِ بے خودی” میں مندرجہ ذیل اشعار کہے ہیں:

شیخ احمد سیدِ گردوں جناب
کاسبِ نور از ضمیرش آفتاب
گُل کہ می پوشد مزارِ پاکِ اُو
لا اِلہ گویاں دمد از خاکِ اّو
با مریدے گفت اے جانِ پدر
از خیالاتِ عجم باید حذر
زانکہ فکرش گرچہ از گردوں گُذشت
از حدِ دینِ نبی بیروں گُذشت
اے برادر ایں نصیحت گوش کُن
پند آں آقائے ملت گوش کُن
قلب را زیں حرفِ حق گرداں قوی
با عرب در ساز تا مُسلم شوی

اردو مفہوم:
شیخ احمد رفاعی ایک بلند پایہ سید ہیں ، سورج بھی ان کے ضمیر سے نور حاصل کرتا ہے ، انہوں نے اپنے ایک مرید سے کہا ”اے بیٹا! تجھے عجم کے خیالات (غیر اسلامی افکار و نظریات) سے دور رہنا چاہیے ۔
اگر چہ عجمیوں کے خیالات آسمان سے بھی آگے چلے گئے ہیں لیکن وہ نبی کریم ﷺ کے دین کی حدود میں نہیں رہے ۔
اے بھائی ! تو اس نصیحت پر دھیان دے اور ملت اسلامیہ کے آقا ﷺ کی نصیحت کو ہرگز نہ بھول ۔
تو اپنے دل کو اس سچی بات سے مضبوط بنا اور صحیح مسلمان ہونے کے لیے عرب (یعنی سب سے اول عرب میں دین لانے والے نبی اکرمﷺ اور ان کے اہل بیت و اصحاب رضی اللہ عنہم ) سے موافقت اختیار کر۔

(بحوالہ : حکمتِ رفاعی ۔ ناشر : آئینہ ادب ، چوک مینار ، انار کلی ، لاہور)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے