غزل

غزل: یہی میرا وطن ھندوستان ہے

نتیجۂ فکر: ناطق مصباحی

حضرت ھندکی ایمانی زمیں
حضرت شیث کی عرفانی زمیں
خواجہ ھندکی روحانی زمیں
یہی تو رہبروں کاآشیاں ہے
یہی میرا وطن ھندوستان ہے

گلاب ونسترن کی اچھی خوشبو
چمیلی یاسمن کی بھنی خوشبو
مشام جاں میں ہے چمپاکی خوشبو
معطر ہی معطر گلستاں ہے
یہی میرا وطن ھندوستان ہے

اخوت آج دنیا میں ہے قائم
محبت آج دنیا میں ہے قائم
مروت آج دنیا میں ہے قائم
ہمارے بزرگوں کا آستاں ہے
یہی میرا وطن ہندوساں ہے

ہر طرف سبزوشاداب یں کھیتیاں
ہر طرف ابررحمت ہےجلوہ کناں
ہرطرف نورونکہت کاہے کہکشاں
یہاں پر روزوشب بہتر سماں ہے
یہی میرا وطن ہندوساں ہے

پہاڑوں کے جھرنوں سے پانی رواں
ہے گنگا جمن سے بھی نہریں رواں
ہےجنگل کی خوشبو سے شادابیاں
یہی ناطق تمھارا بوستاں ہے
یہی میرا وطن ہندوساں ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے