منقبت

منقبت: مردِ جواں ہیں شیر ہیں جاں باز ہیں عمر

ببارگاہِ امیر المؤمنین، خلیفة المسلمین، مرادِ رحمة اللعالمین، بانیِ ہجری تقویم، والیِ سلطنتِ اسلامیہ، فاتحِ ممالکِ کثیرہ، شہیدِ مصلائے شاہِ مدینہ، نَفَّاذ محکمۂ افواج و شرطہ، مہرِ عدالت، مالکِ شجاعت، دافع شیاطین ، قاطع کفار و منافقین، عشرۂ مبشرہ صحابی، خلیفۂ راشد ثانی ابو حفص سیدنا حضرتِ عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

از قلم: محمد امیر حسن امجدی رضوی
الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

مردِ جواں ہیں شیر ہیں جاں باز ہیں عمر
انصاف، عدل و امر میں ممتاز ہیں عمر

دشمن کے حق میں سخت ہیں شہباز ہیں عمر
مؤمن کے حق میں ہیں ‘نَعَم، دمساز ہیں عمر

تائید جن کی آیتِ قرآن سے ہوئی
اسرار نکتہ رس کے وہ ہمراز ہیں عمر

بھوکا پریشاں ہو نہ کوئی بھی کبھی بشر
کرتے حکومت آپ اس انداز ہیں عمر

اسلام کو ہے آپ سے طاقت ملی سدا
کرتے رسولِ پاک بھی ہاں! ناز ہیں عمر

حکمت و علم و فن کے ہیں دیوار اور ستوں
خیر العمل کے خوگر و پرداز ہیں عمر

ہاں”ساریہ،، کو کوہ کے دامن میں ہے ملی
نصرت، دیئے وہ آپ جو آواز ہیں عمر

"نیلِ،، ‘يَبَس، بھی حکم سے تیرے رواں ہوا
رکھتےہیں ایسی شوکت و اعجاز ہیں عمر

شیطان جن کے خوف سے پھرتا ہے در بدر
وہ پر جلال و رعب ہیں ‘سر باز، ہیں عمر

ایماں سے جن کے ہر طرف اسلام بڑھ گیا
ترویج دیں کے واسطے آغاز ہیں عمر

اسلام اب نہ حشر تک ڈوبے گا بالیقیں
بخشے اسے وہ آپ نے اعزاز ہیں عمر

کردار جو بھی آج ہاں!اپنا لیں گر تیرا
دارین میں وہ سرخرو افراز ہیں عمر

بہرِ خدا ہاں کیجئے عاصیؔ پہ اب کرم
عصیاں سے حالِ زار ہیں ناساز ہیں عمر

"نَعَم،، نرم ہونا، وہ جس کی طبیعت نرم ہو۔
نیل ،، ایک دریا کانام ہے، جسے دریائے نیل کہا جاتا ہے جوکہ مصر میں واقع ہے۔
”يَبَس،، یبس وہ جگہ جس کا پانی ختم ہوگیا ہو قرآن كريم میں ہے ﴿ فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسًا ﴾ان کے لئے سمندر میں ایسا راستہ بنا جس میں پانی نہ رہے۔
” سرباز،، جانباز، نڈر، بےباک وغیرہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے