تحریر۔محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور
موجودہ حالات کےپیشِ نظرقومِ مسلم کویہ سن کرجان کربڑاصدمہ لاحق ہواکہ اسلام کی دوشیزہ جوخداپرست ہوکربھی شرپسندعناصرودشمنانِ اسلام ومنکرِخداکے پیارومحبت میں گرفتارہوکراپنے ایمان کاسودہ منکرِخداسے کربےٹھیں یہ بھی یادنہ رہاکہ میں خداپرست ہوں اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کرتی ہوں وہ بھی ایساخدا جوواحدہے یکتاہے وہی خلاقِ کائنات ہے اسی نےسارے عالم کووجود بخشااسی نے مردوزن بھی پیداکئے سب کے جوڑے بنائے اسی کےحکم کےسب پابندہیں زمین ہویاآسمان چاندہو یاسورج دریاکی روانی ہویاطغیانی طلوعِ آفتاب ہو یاغروبِ آفتاب سب اسی کہ حکم کےطابع ہیں اورنظامِ کائنات کاچلانے والااللہ وحدہ لاشریک ہے یہ سب ایک شددپسندفرقہ کافعلِ بدہے یہ شدد پسند فرقہ لیل ونہارقومِ مسلم کواوراب مسلم دوشیزاﺅں کونشانہ بناکراپنے پیارومحبت میں گرفتارکرکہ جھوٹی تسلی دے کرعزت وعصمت وعفت کے ساتھ کھلواڑ کرکہ تمہاری زندگیوں کوبربادکررہے ہیں اے مسلم دوشیزاﺅں ان کافروں سے دور رہو مسلم دوشیزاﺅں آپ بھی اللہ وحدہ لاشریک کی بندی ہورسولِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی امتی ہواور پاک دامنہ سیدہ طاہرہ خاتونِ جنت رضی اللہ تعالٰی عنھاکی کنیزہو کر ایک منکرِخداکافرسے عقدمنعقدکرتی ہو کیایہ فعلِ بد اللہ پاک کہ قہروغضب کودعوت دینےکےمثل نہیں ہے اے مسلم دوشیزاﺅں فانی دنیاکی فانی لذتوں کےحصول کے پیشِ نظرتم نے کیااپنی آخرت بربادنہیں کرلی آج دنیاکی نظرمیں تم صرف ایک لڑکی ہوگی کل تجھے ماں بھی بنناہے انہیں بچوں کی نانی یادادی بھی بنوگی اولادکی پیدائش کاسلسلہ آگے بڑھتاہی جائے گااب ایمان داری سےبتاﺅ کہ تم سے جواولادہوگی کیاوہ بت پرستی نہیں کریں گی نواسا نواسی پوترا پوتری اور ان سے ہونے والی نسلیں کیا منکرِخدانہیں بنیں گی تم اپنی مختصرزندگی میں اپنی خواہشاتِ نفسانی وخواہشات دنیاحاصل کرکہ اندھیری قبر میں چلی جاؤگی مگر تمہاری آنے والی بچیوں کے پیٹوں سےرہتی دُنیاتک منکرِخدا پیداہوں گے تواس کاگناہ کسے ہوگا کیاتمہاری ایک غلطی سے معبودانِ باطلہ کی پرستش کرنے والوں کاوجود ممکن نہیں؟ یقینا ممکن ہے توتم نے بت پرستی کوبڑھاوا دیا اللہ نہ کرے اگرتم نے کافرشوہر کہ معبودانِ باطلہ کوحق تسلیم بھی کرلیاتوتم کافرکھلاﺅ گی مومنہ نہیں قرآنِ پاک سورہ توبہ آیت نمبر 28میں اللہ تعالیٰ کاارشادموجود ہے۔اے ایمان والو مشرک نرے(بلکل)ناپاک ہیں۔ لعنت کی حقدارہوتم کہ تم نے کافرومشرک کی ظاہری صورت پر فریفتہ ہوگئی یہ نہیں دیکھاکہ ان کاباطن خبیث ہے اورنہ وہ طہارت کرتے ہیں نہ نجاستوں سے بچتے ہیں شددپسندکافروں کی چال سے ہوشیاررہو
قصوروالدین کایاانگریزی تعلیم کا
اس میں والدین کاقصورہے یا انگریزی تعلیم کا۔ اگروالدین کی صحیح تربیت نہیں اسکول وکالج میں بچیوں کےحرکات وسکنات پرنظر نہیں اوراسکول وکالج میں بے ہودے ڈرامے لڑکا لڑکی کاآپس میں ہنسی مذاق بےہودہ کلام ہوفلم ڈرامے وسیریل کاشوق ہوتودونوں کاقصورہے ضروراعلیٰ تعلیم کی اہمیت وافادیت پربھی اورمقام النساء وحقوق النساء پربھی اس فقیرکامضمون ہندوستان کے مختلف اخبارات میں شائع ہواتھا مقصدامتِ محمدیہ میں دینی وعصری تعلیم کی بیداری پیداکرناتھا۔تعلیم ہوااور پانی کی طرح انسانی ضرورت ہےتونفع بخش علمِ کاحاصل کرنابیحدضروری ہے اوریہ علم اسی وقت کارگرثابت ہوگاجس میں دینی وعصری تعلیم کی بہاریں ہوں ۔مسلم لڑکاکافرہ لڑکی سے نکاح کرے تولوجہادکہاجاتا ہے اوراس کےلئے متعددسزائیں سنائی جاتی ہیں وہیں کافرلڑکا مسلم لڑکی کواپنی جال میں پھنساکرشادی کرلے پھراسے چھوڑدے تودہرم پری ورتن کہا جاتاہے اس کےلئے کوئی سزانہیں والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنی بچیوں کی چال چلن موبائیل پرنظررکھیں گھروں میں نماز عبادات وریاضت واسلامی کتابوں کو پڑھتے رہیں اسلامی ماحول پیدا کرنے کی بھرپورکوشش کریں ماں باپ خودبھی نمازی ہوں انشاء اللہ بچے بچیاں بھی نمازی ودینداروخوف خداوعشق نبی ﷺمیں مچلنے والے ہوں گے یقیناًمعاشرے میں سب خواتین ایسی نہیں ہوتیں خواتین اسلام آج بھی صوم وصلْوةوعزت وعفت وپردے کی سخت پابندہیں اسلامی قوانین پرسختی کےساتھ قائم ہیں پڑھائی لکھائی میں بھی کسی سے کم نہیں ہاں اگرانجانےمیں کوئی لڑکی غلط راستہ اختیارکررہی ہے تواسے اس راستہ سےروکے ورنہ آج کل کافروں کے بچھائے ہوئے محبت کےجال میں پھنس کروالدین خاندان اورقومِ مسلم کوداغ دار نہ کردیں
حقیقی وفانی محبت
حقیقی محبت کرنا سیکھ لو فانی محبت تمہاری نظروں میں ہیچ ہو جائےگی اللہ سے محبت کرو اس لئےکہ اللہ تعالٰی خالق ومالک ہے اس کے رسول ﷺسے محبت کرو اس لئےکہ یہ اللہ کے حبیب ہیں اور اہل بیت رسولﷺسے محبت کرو رسول اعظمﷺکی محبت کے سبب ۔ایک عورت نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی کہ آرام گاہِ مصطفٰی علیہ الصلوۃ والسلام کو کھول دیا جائے تاکہ میں زیارت کر سکوں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حجرہ مبارکہ کھول دیا وہ عورت حجرہ شریف میں داخل ہوئی اور رونے لگی یہاں تک کہ روتے روتے اس نے وہی جان دے دی اور ایک روایت میں ہے کہ ایک انصاری عورت کا باپ بھائی اور شوہر ایک جنگ میں شہید ہو گئے یہ سن کروہ عورت روتے ہوئے گھر سے نکلی اور لوگوں سے پوچھنے لگی کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کہاں ہیں وہ کیسے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین اس عورت کو مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ کے پاس لے گئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر خوش ہوگئیں کہ میرے آقا علیہ الصلاۃ والسلام توخیریت سے ہیں اورکہنے لگی اب مجھے کوئی غم نہیں اور میرا تمام کنبہ آپ پر قربان ہو گیا اس سے زیادہ خوش نصیبی اورکیا ہو سکتی ہے ۔تین بھائیوں میں دو بھائیوں کو کھولتے ہوئے تیل میں ڈالا گیااس لئے کہ یہ مسلمان تھے پرایک نوجوان بھائی کےایمان کوبدلنے کےخیال سے قیدکیاگیااور اس کے پاس ایک خوبصورت لڑکی کو بنائو سنگھار کے بعد اس کے پاس بھیجا گیا مگر وہ نوجوان پہلی دوسری تیسری رات نماز میں تلاوتِ قرآن کریم عبادات وریاضت میں ایسا مشغول تھے کہ اس حسینہ کی طرف ایک نظرنااٹھائی اس نوجوان لڑکی نے پوچھا میری خوبصورتی حسن و جمال کے نوجوان دیوانے ہیں پر تمہاری نظروں میں وہ کونسی خوبصورتی ہےکہ میری طرف ایک نظرناڈالی تو اس نوجوان نے کہا میں اللّٰہ تعالیٰ ورسولﷺ سے محبت کرتاہوں ۔جواللہ ورسولﷺ سے محبت کرتا ہے اس کے نزدیک دنیا کی محبت سب رنگینیاں ہیچ ہیں یہ ہے اسلام سے سچی محبت جس کے دل میں اسلام کی شمع روشن ہو وہ کیسے کفرکے اندھیرے میں جی سکتی ہے اسلام عورتوں کا محافظ ہے اسلام ہی نے تمہیں باعزت کیا ہے اسلام کے نافظ حدود میں رہ کر زندگی گزارنے میں ہی عافیت ہے مسلم دوشیزاﺅں اس فتنہ سے بچو اور دوسری بہنوں کو بھی اس چال سے آگاہ کرو۔