متفرقات

حضور طاہر ملت کے لیے تعزیتی نششت کا انعقاد


جیسا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہواکہ کل مورخہ 7 ۔ محرم الحرام 1443 ہجری مطابق 17 . اگست 2021 عیسوی کو مشائخ بلگرام شریف کی روحانی و علمی وراثتوں کے امین شیخ طریقت حضر ت علامہ الشاہ سید محمد طاہر میاں قبلہ سجادہ نشین خانقاہ طیبیہ واحدیہ بلگرام شریف کا وصال باکمال ہوگیا ۔ انا لللہ و انا الیہ راجعون ۔

حضرت کے وصال پر حضرت مفتی اعظم کانپور علامہ مفتی شہبازانور صاحب قادری نوری سابق پرنسپل احسن المدارس قدیم کانپور کے دولت کدہ پر مرکزی سنی رویت ہلال کمیٹی کانپور کے ارکان کی جانب سے حضرت سید طاہر میاں علیہ الرحمتہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت و محبت پیش کرنے سے متعلق ایک تعزیتی نششت منعقد کی گئی

جس کی صدارت حضرت مفتی اعظم کانپور نے فرمائی، سرپرستی حضرت سید سلطان احمد ہاشمی صاحب سرپرست مرکزی سنی رویت ہلال کمیٹی کانپور و مرکزی سنی قاضی شہر کانپور حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضا قادری اویسی خلیفہ حضور تاج الشریعہ و خلیفہ حضور اویس ملت قبلہ ‛ صدر مرکزی سنی رویت ہلال کمیٹی کانپور نے فرمائیں

حضرت مفتی اعظم کانپور نے فرمایا کہ حضرت طاہرملت علیہ الرحمتہ بزرگان بلگرام کی روحانی علمی وراثتوں کے امین تھے ۔

مرکزی سنی قاضی شہر علامہ ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضا اویسی قادری استاذ و مفتی جامعہ احسن المدارس قدیم کانپور نے کہا کہ حضرت علامہ شاہ سید محمد طاہر میاں علیہ الرحمتہ کی ذات بابرکت مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج اشاعت اور خدمت شریعت محمدی میں پوری زندگی گزاری ہے جو محتاج تعارف نہیں ہے ۔

سید سلطان احمد ہاشمی قبلہ نے کہا کہ ہمارے مشائخ و علماء کا آئے دن رخصت ہونا بہت دکھ کی بات ہے عوام و خواص مشائخ و علماء کے فیوض وبرکات سے محروم ہورہے ہیں ۔

حضرت مولانا مفتی محمد تحسین رضاقادری نے کہاکہ حضرت طاہر ملت کی ذات مقدس علم و فضل زہد و تقویٰ حلم و برد باری اور متانت و سنجیدگی کا عطر مجموعہ تھی ۔

حضرت مولانا مظفر حسین نوری نے کہا کہ حضور طاہرمیاں کا وصال اہل سنت کے لئے عظیم خسارا ہے ۔

آخر میں حضور مفتی اعظم کانپور علامہ شاہ الحاج محمد شہباز انور صاحب قادری نوری کی دعافرمائی کہ اللہ پاک حضرت کے درجات کو بلند فرمائے اور شہزاد گان ‛ اہل خانہ ‛ متعلقین محبین مریدین متوسلین کو صبر جمیل کامل عطا فرمائے آمین

شرکاء حضرات میں مفتی اجمل حسین نوری مفتی عرفان مصباحی مفتی قاسم امجدی مفتی عرفان امجدی مولانا خیر الدبن احمد مصباحی مولانا حماد انور برکاتی مولانا خیبر عالم نوری مولانا ضیاء الرحمان قادری قاری محمد معین الدین قادری مولانا غلام صابر مولانا شارق رضا ۔مولانا نثار احمد ۔ مولانا تنویر بلال ۔ قاری نوشاد رضا ازہری ۔ صوفی لال محمد قادری ۔ جناب شمش القمر صاحب رحمانی ۔ الحاج اعجاز احمد ۔ الحاج نوشاد احمد ۔ ماسٹر کلیم انور ۔
حافظ محمد زید برکاتی ۔ الحاج محمد عزیز احمد قادری نوری ۔ حافظ محمد ادریس صاحب ۔
حافظ حفیظ اللہ صاحب وغیرہم کے نام شامل ہیں ۔۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے