متفرقات

سید طاہر میاں کے جنازے میں امڑی بھیڑ خانقاہ میں ہی ہوئے سپرد خاک

حضور طاہر میاں کے جنازے میں امڑی بھیڑ کا منظر

بلگرام/ہردوئی: 18 اگست، ہماری آواز(یاسر قاسمی) خانقاہ واحدیہ طیبیہ کے سجادہ نشین سید حافظ محمد طاہر (طاہرمیاں) کو ہزاروں لوگوں کے موجودگی میں خانقاہ میں ہی سپرد خاک کردیا گیا انکی نماز جنازہ انکے بیٹے سید سہیل میاں نے پڑھائ واضح ہو کہ میر سید طاہر میاں کا طویل علالت کے بعد گزشتہ منگل کے روز لکھنو کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال ہو گیا تھا ملک کے کئ حصوں میں انکے مریدین کی تعداد ہزاروں میں ہے صوبہ کے ضلع ہردوئ کے علاوہ شاہجہانپور لکھیم پور کھیری بریلی مارہرا پیلی بھیت بدایوں فرخ اباد قنوج کانپور سمیت کئ ضلعوں کے لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی  اس موقع پر نگر پالکا چیر مین حںیب احمد خان سید بادشاہ حسین واسطی سید رضوان میاں سید اویس میاں سید نجیب میاں کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی  وسماجی لوگ موجود رہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے