متفرقات

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس رضوی کی تقریبات اختتام پزیر

سدھارتھ نگر: 4 اکتوبر، ہماری آواز (نامہ نگار)
ضلع کے مرکزی ادارہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، اسکا بازار میں کل دیر رات تک چلے جلسہ اعلیٰ حضرت پر عرس رضوی کی تقریبات کا اختتام ہوا۔ مشہور زمانہ خطیب علامہ صاحب علی چترویدی کی صدارت و سرپرستی میں منعقد اس جلسہ کا آغاز قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے ہوا۔ ابتدائی دور میں دارالعلوم کے طلبا نے نعت و منقبت اور جوش وجذبات سے لبریز مختصر تقریر و بیانات سے محفل میں سماں باندھ دیا۔ بلبل خوش نوا حضرت قاری خان محمد قادری استاذ دارالعلوم ہذا کی نعت خوانی کے بعد دارالعلوم کے موقر استاذ اور عالمی شہرت یافتہ ویب ہورٹل و میگزین کے چیف ایڈیٹر مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے عمدہ خطاب فرمایا۔ مہمان شاعر جناب انوارالمصطفیٰ صاحب نے نعت و منقبت پیش کیا۔

اخیر میں خطیب ہندوستان علامہ قاری شبیر احمد صاحب نے اعلیٰ حضرت اور عشق رسول پر شاندار خطاب فرمایا۔ دوران خطاب آپ نے فرمایا کہ سیرت نبویﷺ کو سمجھنے والا اعلیٰ حضرت سے بہتر کوئی نہیں، یہی وجہ تھی کہ آپ نے جب شاعری شروع کی مصطفیٰ کریمﷺ کے ہر ایک ادا، گفتار و کردار اور جسم نازنین کے ایک ایک عضو پر شاعری فرمائی۔۔۔۔۔

وہیں خطبہ صدارت دیتے ہوئے ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے اعلیٰ حضرت کو سراپا عشق رسول کا پیکر بتایا۔ جلسہ کا اختتام صلوة وسلام اور امن و سلامتی کی دعاؤں پر ہوا۔

اس پروگرام کو عالمی شہرت یافتہ خبر رساں ادارہ ہماری آواز کے فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔ اور ان شاء اللہ جلد ہی ہماری آواز کے مذہبی یوٹیوب چینل "ہمارا اسلام” پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دارالعلوم امام احمد رضا میں اعلیٰ حضرت کی تقریبات کا آغاز کل صبح قرآن خوانی سے ہوا، دارالعلوم کے طلبہ اپنے محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے میں جوش و خروش کے ساتھ قرآن مقدس کی تلاوت کرتے نظر آئے۔ بعدہ شام 2 بجے محفل ذکر کا آغاز ہوا جو کہ قل شریف پر ختم ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے