آج بعد نماز ظہر مسجدمحمدی گڑرین پوروہ میں سیدنا سرکار اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت ومحبت پیش کرنے کیلیے قل شریف کا اہتمام کیا گیا
جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
اور خطیب و امام مولانا محمدخیبرعالم نوری نے اعلی حضرت امام احمد رضاخان علیہ الرحمہ
حیات اور انکی دینی خدمات کے ساتھ ساتھ انکے مشن پر تفصیلی انداز میں روشنی ڈالی
انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا دین وسنیت کےمحافظ
مذہب اسلام کے بےباک داعی ومبلغ اور قوم وملت کے حقیقی ہمدر تھے
آپ نے قران وحدیث کی صحیح ترجمانی کرکے
امت مسلمہ کواسلام کا حقیقی تصور عطا کیا
اورپوری زندگی بدعات و منکرات کا رد فرماکر مذ ہب اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ ہونے نہ دیا
آپ علم وفضل کے بحر زخار اور شریعت و طریقت علمبردار
اور نبی کریم کے سچے عاشق تھے محبت رسول آپ کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی
مگر افسوس کہ فسطائی طاقتوں کے ذریعہ اس عاشق صادق
اور مرد مجاہد چودہویں صدی کے مجدد مظلوم مفکر
کو دنیا کے سامنے غلط نظریہ سے پیش کیاگیا
آپکی تجدیدی و تبلیغی کارناموں کوشکوک وشبہات کی نگاہ سے دیکھنا یا غلط ٹھہرانا
گویا عدل وانصاف دیانت و ایمانداری کو ذبح کرنے کے مترادف ہے
اور غیر اسلامی تصور ہے
ہمیں انکے تابندہ نقوش اورانکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا چاہیئے۔
اس موقع پر محمدامین محمدطیب محمد حسان رضا یزدانی محمدعرفان شہاب الدین انصاری محمد حشمت صغير حیدر حفیظ برکاتی ودیگر مصلیان موجود رہے۔