مضامین و مقالات

رضااکیڈمی کی دینی،ملی،فلاحی خدمات

ازقلم : محمدقمرانجم قادری فیضی
چیف ایڈیٹر : سہ ماہی جام میر بلگرام شریف
سب ایڈیٹر: ہماری آواز، سدھارتھ نگر

گذشتہ چند دہائیوں سے بھارتی مسلمانوں میں تنظیمی و تحریکی شعور بیدار ہوا ہے،اور ملک کے کونے کونے میں مختلف تنظیمیں اور تحریکیں وجود پذیر ہوئی ہیں۔جو اپنی خدمات کو لے کر کافی مقبول خاص و عام ہوئی ہیں،
لیکن ان میں سب سے نمایاں طور پر جو تنظیم دینی، مذہبی، ادبی، ملی فلاحی رفاہی کام کر رہی ہے وہ رضا اکیڈمی ممبئی ہے، جس کے بانی مبانی قائد اہلسنت، اسیر حضور مفتی اعظم ہند خلیفہ حضور تاج الشریعہ الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی ہیں، علماء اہلسنت والجماعت میں آپ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، آپ شاتم رسول کے لئے آہنی دیوار ہیں، مسلسل کئی سالوں سے دینی، ملی، فلاحی، رفاہی خدمات کے ذریعے سے پوری دنیا میں آپ کی شہرت پھیلی ہوئی ہے، رضا اکیڈمی کی، دینی ملی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئےمختصر خدمات کا احاطہ کیا جا رہا ہے

(1)21/ جون 2021 کو رضا اکیڈمی کے وفد نے لکھنئو پولیس کمشنر سے کی ملاقات،
رضا اکیڈمی وسیم رضوی کے خلاف شکنجہ کسنے کو تیار،
پریس ریلیز-لکھنئو/رضا اکیڈمی کے سربراہ مولانا الحاج محمد سعید نوری کی قیادت میں آج ایک وفد نے لکھنئو پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے وسیم رضوی کی طرف مسلسل ہو رہی زہر افشانی کی حساسیت سے واقف کرایا۔
ملاقات کے بعد رضا اکیڈمی کے سربراہ مولانا الحاج سعید نوری نے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک کے خلاف جو پروپیگنڈہ چھیڑ رکھا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ اس نے قرآن پاک کی 26 آیتوں کو ہٹا کر جو قرآن کا نسخہ تیار کیا ہے ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسیم رضوی چاہتا ہے کہ اس کے ذریعہ تیار کردہ نسخہ مارکیٹ میں لایا جائے اور اسی کو مدارس میں بچوں کو پڑھایا جائے۔اس کے اس عمل سے مسلمانوں میں سخت بے چینی اور اضطراب کا ماحول ہے۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیم رضوی کے ذریعہ تیار کردہ نسخوں فوری طور پر ضبط کر کے اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ مولانا شہاب الدین رضوی جنرل سکریٹری تنظیم علماء اسلام بریلی شریف نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن رسول گرامی کی شان اقدس میں توہین آپ کے صحابہ امہات المئومنین اور قرآن پاک کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ مرتد وسیم رضوی پچھلے کئی سالوں سے لگاتار امہات المئومنین اور صحابہ کرام کے خلاف زہر افشانی کرتا آ رہا ہے۔ اور اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ وہ قرآن پاک میں تحریف کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر اسے نہ روکا گیا تو مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ جائے گی۔ اور مسلمان سڑکوں پر اتر کر آئین ہند کےدائرہ میں رہ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مولانا محمد اعظم حشمتی قومی صدر پاسبان وطن فائونڈیشن آف انڈیا نے کہا کہ وسیم رضوی پر سپریم کورٹ نے سخت پھٹکار لگاتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ اسی مسئلہ کو لیکر زہر اگل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی نفرت میں اس قدر ڈوبا ہوا ہے کہ وہ ایک طرف جہاں اسلام کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ وہیں وہ سپریم کورٹ کی بھی توہین کر رہا ہے۔ اس لئے وسیم رضوی کو فورا گرفتار کیا جائے تاکہ مسلمانوں میں پھیلی بےچینی دور ہو سکے۔ وفد میں مولانا ارشاد احمد ثقافی، مولانا ظفر الدین رضوی ،مولانا قاری محمد احمد بقائی، مولانا محمد حسیب مصباحی، مولانا ابو اشرف ذیشان مصباحی ایم ایس او،مفتی ثناء المصطفی مصباحی موجود رہے۔

(2)وسیم رضوی کی قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کی مانگ کے خلاف رضا اکیڈمی پہونچی سپریم کورٹ!!!

قرآن مقدس کی توہینِ ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی = حضرت سید معین میاں

/اللہ تعالیٰ کے کلام قرآن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ناممکن وسیم رضوی کوملک میں دوفرقوں کو لڑانے کے جرم میں فوراً گرفتار کیا جائے،،الحاج محمد سعید نوری/دہلی 12مارچ رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے ملعون زمانہ وسیم رضوی کےقران مقدس کی آیات کوآتنکواد سے جوڑ کر سپریم کورٹ میں پی آیی ایل داخل کر کے حذف کروانے کے خلاف نوری صاحب نے فوراً مشہور سینر وکیل جناب رضوان مرچنٹ صاحب سے رابطہ قائم کیا حالات کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کے ذریعے یہ خبر عام ہویی بدنام زمانہ وسیم رضوی کی قرآن مقدس کی توہینِ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 13مارچ کو ہونے والے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے لیے دہلی میں ہی موجود ہیں آج ہی سپریم کورٹ میں اسکے خلاف پٹیشن فائل ہونا چاہئے اللہ پاک کی شان آج ہی سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ جناب ہری ہرن صاحب نے فوراً رضا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری کی وکالت نامہ پہ دستخط کروائے۔رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے اور آج تو حد ہی کردی وہ قرآن مقدس جو الہامی کتاب ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں ہر مذاہب کی نظر میں قابل احترام سمجھی جاتی ہے امن وشانتی کے دشمن وسیم رضوی ملک کی عدالت عظمیٰ میں پی آئی ایل داخل کرکے معاذاللہ قرآنی آیات کو آتنکواد کا درس دینے والا بتاکر قرآن مقدس میں تحریف کی اپیل کی ہے جہاں اس نے اسلام کو طاقت کی بنیاد پر پھیلنے والا مذہب کہا وہیں اس نے خلفاء راشدین کی شان اقدس پر زبردست حملہ کرکے دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی ناپاک سازش کی ہے نوری صاحب نے کہا کہ ایسے فسادی کو فوراً گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کا امن وشانتی برباد نہ ہونے پائے اس کے اس بدبختانہ بیان کے تئیں آج پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے لہذا امن کے دشمن اور غلیظ ذہنیت رکھنے والے شخص وسیم رضوی کو حکومت ہند جلد سے جلد گرفتار کرے اور اسے تاحیات جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کی سزا مقرر کرے رضااکیڈمی پھر ایک بار اپنی مانگ حکومت ہند سے دہراتے ہوئے کہتی ہے کہ وسیم رضوی پر دیش دروہ کی دھارا لگا کر اسے دیش بدر کرے کیونکہ ایسے ناپاک ارادے رکھنے والے لوگ دیش کے وفادار نہیں بلکہ وہ ملک کے دشمن ہیں واضح رہے کہ رضااکیڈمی نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب ہری ہرن صاحب کے ذریعہ ہندستان کی عدالت عظمی میں وسیم رضوی کے خلاف اپیل دائر کی ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت ہند اس پر سخت کارروائی ضرور کرے گی،

(3)طلاق ثلاثہ قانون کے خلاف رضااکیڈمی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا،
قائد ملت عالی جناب الحاج محمد سعید نوری نے کیا وکالت نامے پہ دستخط ،،

آج مورخہ 7 اگست بروز 2020/بدھ،سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب مشتاق احمد صاحب اور دیگر قانون داں، دانش ور حضرات سے گفت و شنید کے بعد الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضااکیڈمی نے جناب مشتاق احمد صاحب( سینئر وکیل سپریم کورٹ) کو اپنا وکالت نامہ سپرد کر دیا.
ایڈوکیٹ مشتاق صاحب نے نوری صاحب کے وکالت نامے پر دستخط لے کر طلاق ثلاثہ قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکی تیاری شروع کردی ہے. یاد رھے کہ اس سے پہلے بھی رضااکیڈمی طلاق ثلاثہ آرڈیننس پر سپریم کورٹ میں پیٹشن دائر کرچکی ھے. سالارملت قائد اعظم اہلسنت و جماعت الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضا اکیڈمی 4 اگست کو دہلی کے لئے روانہ ھوئے، دو دن تک سپریم کورٹ کے وکلاء سے تین طلاق کے خلاف غیر شرعی قانون پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد آج (7 اگست) کوالحاج محمد سعید نوری صاحب نے باضابطہ وکالت نامہ داخل کر دیا ہے. اور سینئر وکیل کے ذریعے مضبوط طریقے سے اپنے دلائل کورٹ کے سامنے رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے. آپ نے بتایا تین طلاق کے خلاف جو بل پاس ہوا ہے وہ شرعی قوانین کے بالکل خلاف ہے، اس سے نا صرف مسلم جوانوں کو پریشانیوں کا سامنا لاحق ہو گا، بلکہ یہ ایک ایسا سوچا سمجھا قانون بنایا گیا ہے، جس سے مسلم خواتین خود بھی متعدد سماجی پریشانیوں کا شکار ہوں گی، ذلت اور رسوائی کا سامان ہو گا. آپ نے قوم و ملت سے گزارش کی ہے کہ ہر طبقہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد اس بل کے خلاف اپنے اپنے طور پر، زیادہ سے زیادہ احتجاج درج کروائیں. جس وقت آپ نے وکالت نامہ پر دستخط کیے آپ کے ہمراہ رضااکیڈمی مالیگاؤں کے رکن جناب شکیل سبحانی، جناب الطاف تابانی اور نوری مشن، مالیگاؤں کے جناب عتیق الرحمن رضوی صاحب جب کہ ممبئ سے قاری عبدالرحمن صاحب ضیائی، مولانا محمد عباس رضوی (صدر آل انڈیا مساجد کونسل) ، دہلی سے جناب عظیم الدین صاحب کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے.

(4)حضور معین میاں اور سعید نوری کے اعلان پر ممبئ عظمی میں گونجی اذان کی صدائیں، رضااکیڈمی

/جے جےاسپتال میں تقسیم کیا گیا 300سو کھانے کا پیکٹ بندی کے سبب کوئی بھوکا نہ رہنے پائے، الحاج محمد سعید نوری /ممبئی 22مارچ کو حکومت نے جنتا کرفیو کا اعلان کیا جبکہ دوسری طرف ملک کی عظیم قدیمی خانقاہ شمالی ھند میں مرجع خلائق، جادو ،بلاء،سحر آسیب،سے نجات حاصل کرنے والے آستانہ مخدوم کچھوچھ کے شہزادے جانشین شہید راہ مدینہ پیر طریقت معین المشائخ حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی استانہ کچھوچھ شریف اور قائد ملت فخر اہلسنت الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضااکیڈمی نے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ بلاؤں (کروناوائرس )سےحفاظت کیلئے اپنے محلوں دوکانوں مکانوں بالاخانوں بالکنیوں اورچھتوں سے اذان کی صدائیں بلند کی جائیں جس کا اثر یہ ھوا کہ کئی مقام پر خاص پائدھونی کھتری مینارہ مسجد بھنڈی بازا نواب مسجد مانڈوی پوسٹ آفس، اور دیگر مقامات پر تو رات ساڑھے بجے سے اذان دینے کا سلسلہ شروع ھوگیا تھا
معین المشائخ حضرت معین میاں صاحب قبلہ نے خود رات ہی میں اذان دیکر پوری امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ تھا بلاؤں اور مصیبتوں سے بچنا ہے تو رب کو پکارو اور اذان دو نوری صاحب نے کہا کہ تالی اورتھالی بجانا گویا لہو لعب کا بازار گرم کرنا ہے اس سے کرونا وائرس سے حفاظت نہ ہوگی، بلکہ رب کو پکارو اور اذان کی صدائیں بلند کی جائیں جس سے آفت،بلا، مصیبت اور مہلک سے مہلک بلائیں دور ہوجاتی ہیں سرکار اعلیحضرت سیدنا امام احمدرضا خاں فاضل بریلوی قدس سرہ نے فتاوی رضویہ شریف میں معجم طبرانی صغیر میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس بستی میں اذان کہی جائے اللہ تعالی اس دن اس بستی سے عذاب سے امن دیتا ہے جب وبا عام ہو ایسے وقت میں اذان دینا زیادہ مستحب ہے( فتاوی رضویہ بہارشریعت) جنتا کرفیو کے مدنظر رضااکیڈمی ارکان جے جے اسپتال میں مریضوں کے ساتھ رہنے والے لوگوں کیلئے دوپہر میں 300 سو کھانے کے کنٹینر اور شام کو 300 سو کھانے کے کنٹینر تقسیم کیا الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضااکیڈمی نے اپنے رضاکاروں کو ہدایت فرماتے ہوئے کہا کہ بندی کے سبب کوئی بھوکا نہ رہنے پائے، آج چونکہ پورے بھارت میں کرونا وائرس سے روک تھام کیلئے حکومت نے جنتا کرفیو کا اعلان کیا مگر ملک کے عظیم دینی ومذھبی رھنما سید معین میاں صاحب قبلہ نے اور ملک کی عظیم دہنی مذہبی سماجی اور فلاحی تنظیم کے روح رواں سعید ملت نوری صاحب نے مسلمانوں سے اذان دینے کی اپیل کی جس کے نتیجے میں ممبئ عظمی کے ہر علاقہ اذان کی صداؤں سے گونج اٹھا اذان کا یہ سلسلہ تین بجے شروع ہوکر چار بجے تک پورے ایک گھنٹہ گلیوں، محلوں،بالکنیوں، چھتوں سے لوگ اذان دیتے رہے خاص کر جن علاقوں سے اب جانکاری ملی ہے ان میں بھنڈی بازا، محمد علی روڈ، منارہ مسجد، پائدھونی، جے جے مارگ ،نل بازار، کرلا، گونڈی، بایکلہ، جوگیشوری، ملاڈ میرا روڈ ساکی ناکہ اندھیری وغیرہ وغیرہ علاقوں میں اذان دی گئ،،

(5)رضااکیڈمی کا CAA NRC NPR کےخلاف مسلسل احتجاج جاری،

آج 7فروری بعدنمازجمعہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضااکیڈمی کی قیادت میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا کالے قانون کو ختم کرنے کی مانگ دوہرائی ملک میں امن و سلامتی کیلئے دعا کرتے ہوئے الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضااکیڈمی نے کہا کہ یہ ہمارا وطن ہے ہمارے ملک میں فتنہ و فساد ہو ہم اسے برداشت نہیں کرسکتے ہیں جو لوگ سیاسی مفادات کی خاطر بھارت کے گنگا جمنی تہذیب ،اور بھائی چارہ کو نفرت کے جھنم میں جھونک دینے کے فراق میں ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں ،اب ملک کا نوجوان پڑھا لکھا ہوگیا ہے وہ راج نیتاؤں کے زہریلے بیانات بخوبی سمجھ رہا ہے آج کی نئی نسل بھارت کو دنیا کے نقشے میں سب سے اونچے پائیدان پر لے جانے کی جدوجہد میں ہے اور یہ تب ھوگا جب ملک میں پیار کی گنگا اور محبت کا جمنا بہتی رہے گی
نوری صاحب نے کھلے لفظوں میں حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھارت نفرت سے نہیں پیار محبت سے آگے بڑھے گا دنیامیں ظالموں کا حشر کیا ھوا اظہر من الشمس ھے مگر جن لوگوں نے بھائی چارہ پیار محبت عدل و انصاف کا مظاہرہ کیا آج دنیا میں انکا نام احترام سے لیا جاتا ہے حکمرانی زیادہ دن نہیں ملتی مگر جب یہ موقع ملے تو انسان تو انسان جانوروں کی بھی حق تلفی نہ ھونے پاے حکمرانوں کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے محمد عارف رضوی سکریٹری رضااکیڈمی نے کھتری مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد ھونے والے اس کی محفل میں شریک ھونے والے ہزاروں افراد خاص کر دادا بھائی عبدالرزاق منیھار پبلک کمپلینٹ سینٹر وغیرہ کا شکریہ ادا کیا،

اور ابھی گزشتہ ماہ اگست 2021/کو ، یوپی کے مختلف اضلاع میں بلخصوص الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ، جامعہ معینیہ میہنا اترولہ، دارالعلوم اعجاز مصطفی قدم رسول شریف قصبہ خاص ضلع گونڈہ، دارالعوام سرکار آسی سعداللہ نگر ضلع بلرامپور میں تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے حضرت علامہ مولانا عباس علی رضوی قومی ترجمان رضااکیڈمی ممبئی کی صدارت میں، حضرت علامہ مولانا عطامحمد مصباحی صاحب (اترولہ)کی قیادت میں، اور حضرت علامہ مولانا اسرار احمد فیضی واحدی صدر رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ اور راقم الحروف(محمدقمرانجم قادری فیضی، چیف ایڈیٹر ماہنامہ جام میربلگرام شریف) کی مشترکہ معاونت سے جگہ جگہ پر "علماء و ائمہ کرام کنوینشن "کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد کیا گیا تھا، جس میں کثیر تعداد میں علماء، ادباء، مشائخ، ائمہ، حفاظ، قراء، نے شرکت کرکے حضرت پیغمبرمحمد بِل کی تائید و حمایت کرتے ہوئے حکومت ہند سے اور ڈی ای ایم کے ذریعے سے وزیراعلیٰ کو میمورنڈم دے کر حکومت اترپردیش سے پر زور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس قانون کو پاس کرے تاکہ ہندوستان میں امن وشانتی برقرار رہے،

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے