از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی
7856932585
میں بتاؤں مجھے کیا ملا نعت سے
مل گیا شاہ کا سلسلہ نعت سے
جب سے لکھنے لگا ہوں میں نعت نبی
دل مِرا ہو گیا ہے ہرا نعت سے
رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے مِری
زندگی بن گئی پر ضیا نعت سے
گیت گانا غزل وہ تو لکھتا نہیں
جس کو ہر پل ملا ہے مزہ نعت سے
میرا دعویٰ ہے جائے گا وہ خلد میں
جس کو الفت ہوئی ہے سدا نعت سے
رنج و غم میں پڑھی جب بھی نعت نبی
ٹل گئی میری ساری بلا نعت سے
ہر کوئی کہہ رہا ہے یہی عسکری
ہر جگہ تیرا چرچا ہوا نعت سے