منقبت: نائب صدر شریعت ہیں ضیاءالمصطفیٰ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)
از قلم: محمد عسجد رضا نوری مہراجگنجوی

بازوئے تاج شریعت ہیں ضیاءالمصطفی
مجد امجد کی کرامت ہیں ضیاءالمصطفی

مسلک احمد رضا پر آنچ آسکتی نہیں
پیشوائے اہلسنت ہیں ضیاءالمصطفی

عالم ومفتی وقاری ہیں محدث اور فقیہ
تاجدار علم وحکمت ہیں ضیاءالمصطفی

دیکھ کر ان کا سراپا کہ اٹھا سارا جہاں
"نائب صدر شریعت ہیں ضیاءالمصطفی”

آپ کے ہر ایک فتوے سے ہے آتی یہ صدا
مسند افتاء کی زینت ہیں ضیاءالمصطفی

ان سے جو ٹکرائیگا خاک میں مل جائیگا
علم کی ایسی عمارت ہیں ضیاءالمصطفی

معترضوں چپ رہو اور دیکھ لو تم ان کی شان
نائب قاضئی بھارت ہیں ضیاءالمصطفی

قائد ملت نہ کیوں تعظیم کو آگے بڑھیں
ثانئی تاج شریعت ہیں ضیاءالمصطفی

دیکھ کر علمی لیاقت دل یہی کہتا ہے بس
لائق تعریف ومدحت ہیں ضیاءالمصطفی

ہوگئے مجبور کہنے پر عدو "عسجد رضا "
چار سو ہے جن کی شہرت ہیں ضیاءالمصطفی

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

Check Also

حسان الہند علامہ غلام علی آزاد بلگرامی کا ذکرِ جمیل

نگارشاتِ حسان الہند اسلامی تاریخِ ہند کا شفاف آئینہ تحریر: غلام مصطفیٰ رضوی، نوری مشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔