علما و مشائخ

فکر رضا و علیم و نورانی کا نقیب روس میں

جمداشاہی!

ہندوستان کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی کے صدر المدرسین حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی صاحب اس وقت اسلامک کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کے دورے پر ہیں ، ہم جملہ اراکان ادارہ،اساتذہ و طلبہ مبارک باد پیش کرتے ہیں، کہ الحمدللہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی کا جو ہدف اور جو طرہ امتیاز ہےالحمدللہ اس کو ڈاکٹر صاحب بخوبی پورا فرمارہے ہیں،اوریہ کیوں نہ ہو کہ اس کے روحانی بانی مبلغ عالم اسلام خلیفہ اعلیٰ حضرت علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی مدنی میرٹھی رحمت اللہ علیہ کے خوابوں کی تعبیر ہے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، ڈاکٹر صاحب نے اپنے دورے کے موقع پر مجھ سے فرمایا "کہ حضرت بلاشبہ حضور مبلغ اسلام اور حضرت قائد اہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمت اللہ علیہ کا تصرف اور شیخ القرآن حضرت علامہ عبداللہ خان عزیزی علیہ الرحمہ کا فیضان ہے، کہ حضرت جہاں دنیا بھر سے، عرب سے ایشیاء سے،اورافریقہ سے مندوبین شرکت فرمائیں گے، اللہ تعالیٰ نے ہندوستان کو یہ شرف بخشا کہ اہل سنت کا ایک نمائندہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی سے اس میں شرکت کرنے کے لیے جارہا ہے ،جب کہ آج سے کچھ سال پہلے اس کا تصور بھی نا ممکن تھا،کیوں کہ کی ایسی کانفرنسوں میں ندوہ، دارالعلوم دیوبند، مفتاح العلوم وغیرہ کے اداروں سے ان کے مندوبین جایا کرتے تھے،لیکن حضرت قائد اہلسنت رحمت اللہ تعالیٰ علیہ کی دوربین نگاہیں تھیں، کہ ہندوستان سے باہر عالمی سطح پر دین کی خدمت کرنی ہے، اس بنا پر دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی کے طلباء اور وہاں سے فارغ التحصیل علماء کو جامعہ صدام یونیورسٹی بغداد،و دیگر ممالک کے عربی اداروں میں عربی تعلیم کے لیے اور محادثے کرنے کے لیے خصوصی توجہ فرمائی” اس کے نتیجے میں الحمدللہ بے شمار علیمی علما تیار ہوئے ان میں حضرت ڈاکٹر صاحب بھی ہیں جس کا اعتراف خود انہوں نے کیا،میں رب تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مولی تعالیٰ انہیں ان کے مقاصد میں کامیابیاں عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔
محمد شفیق الرحمن عزیزی مصباحی
سربراہ اعلیٰ جامعہ علیمیہ جمدا شاہی
ورلڈ اسلامک مشن یورپ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے