متفرقات

غیر مسلم پولیس والے سے شادی کرنے کا ارادہ کر چکی لڑکی کے گھر پہونچی تحریک فروغ اسلام کی ٹیم

بریلی شریف: 23ستمبر، ہماری آواز(مستقیم ازہری)

آج جیسے ہی پرانہ شہر بریلی شریف کے راشد خان کی بیٹی رینا خان کی پردیپ کمار نام کے ہندو نوجوان (جو جگت پور پولیس چوکی میں تعینات ہے) کے ساتھ 25 ستمبر کو ہونے والی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہوا تو تحریک فروغِ اسلام (شاخ) بریلی شریف کے ذمہ داران نے اولا اس معاملے کی واقع صورتحال سے آگاہی کے لئے کارڈ پر موجود نمبر پر کال کی تو لڑکی نے ہی فون ریسیو کیا جس نے اس معاملہ کی تصدیق کی، اس کے بعد ہی تحریک کے ذمہ دار علما اس کے گھر پہونچے اور اس کے والدین سے ملاقات کی، پہلے تو اس کی والدہ نے بات کرنے سے انکار کیا مگر جب ان سے کہا کہ آپکی بچی کا یہ میٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے تب انہوں نے ذمہ داران کو گھر میں بلایا، ذمہ داران نے اسکی والدہ سے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بیٹی ایک غیر مسلم سے شادی کرنے جا رہی ہے آپ اسے اس ارتداد سے روکیں اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو تو تحریک آپکے ساتھ ہے آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
اتنی دیر میں لڑکی رینا خان(جو کہیں باہر تھی) کا فون اس کی والدہ کے نمبر پر آیا، تحریک کے ایک ذمہ دار عالم نے فون پر اس کو سمجھایا کہ حقیقی زندگی آخرت کی زندگی ہے یہ دنیاوی لزتیں چند دنوں کی ہیں، ہم یہاں اپنے دنیاوی مطلب سے نہیں آئے بلکہ جس تیزی کے ساتھ مسلم بچیوں کے ساتھ معاملات پیش آ رہے ہیں بڑے افسوسناک وفکر کن ہیں۔ حالیہ دہلی کی سابیہ سیفی کا معاملہ ابھی تازہ مثال ہے۔
مسلم بچیوں کو شادی کا دھوکا دے کر ان کی عزت ہی نہیں انکی جان تک سے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی جا رہی ہے روز کوئی نہ کوئی دل دہلا دینے والی خبر ملتی ہے، ہمیں جب آپ کے معاملہ کی خبر پہنچی تو ہم آپ کے یہاں آپ کی خیر خواہی میں آ پہنچے ہیں ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں، لہٰذا میری بہن اس فعل سے باز آ جائیں تاکہ آپ اور آپ کے والدین اور مسلم سماج بدنامی اور ہر قسم کے نقصان سے بچ سکے اور سازشیں کرنے والوں کے منصوبے ناکام ہو سکیں۔
وہ خاموش سنتی رہی اور فون کاٹ دیا پھر ذمہ داران نے اس کی والدہ سے کہا کہ آپ اپنی بچی، فیملی کو تباہ ہونے سے بچائیں تحریک آپ کے ساتھ ہے۔
آپ کو جو مدد چاہیے ہم کریں گے.
آپ سب دعا کریں کہ اللہ عزوجل اس بچی کے ایمان و جان کی حفاظت فرمائے، للہیت کے لئے کہے گئے کلمات میں اثر پیدا فرمائے۔ مزید اس ارتداد کی آندھی سے مسلم امہ کی بچیوں کی حفاظت فرمائے، تحریک فروغ اسلام کو اس کے کارکنان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرما۔ آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم.

رپورٹ: حافظ مستقیم ازہری
صدر شعبہ سماجی خدمات
تحریک فروغ اسلام (شاخ) بریلی شریف،یو. پی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے